مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:31 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 985، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 154 پر ہے۔

۞ يَٰبَنِيٓ ءَادَمَ خُذُواْ زِينَتَكُمۡ عِندَ كُلِّ مَسۡجِدٖ وَكُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ وَلَا تُسۡرِفُوٓاْۚ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلۡمُسۡرِفِينَ

اے اوﻻد آدم! تم مسجد کی ہر حاضری کے وقت اپنا لباس پہن لیا کرو1 ۔ اور خوب کھاؤ اور پیو اور حد سے مت نکلو۔ بےشک اللہ حد سے نکل جانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 آیت میں زینت سے مراد لباس ہے۔ اس کا سبب نزول بھی مشرکین کے ننگے طواف سے متعلق ہے۔ اس لئے انہیں کہا گیا کہ لباس پہن کر اللہ کی عبادت کرو اور طواف کرو۔
  2. 2 ”إِسْرَافٌ“ (حد سے نکل جانا) کسی چیز میں حتیٰ کہ کھانے پینے میں بھی ناپسندیدہ ہے۔ ایک حدیث میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”جو چاہو، کھاوء۔ جو چاہو پہنو! البتہ دو باتوں سے گریز کرو۔ اسراف اور تکبرسے“ (صحيح بخاري، كتاب اللباس، باب قول الله تعالى قل من حرم زينة الله) بعض سلف کا قول ہے، اللہ تعالیٰ نے وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلا تُسْرِفُوا اس آدھی آیت میں ساری طب جمع فرمادی ہے۔ (ابن کثیر ) بعض کہتے ہیں زینت سے وہ لباس مراد ہے جو آرائش کے لئے پہنا جائے۔ جس سے ان کے نزدیک نماز اور طواف کے وقت تزئین کا حکم نکلتا ہے۔ اس آیت سے نماز میں ستر عورت کے وجوب پر بھی استدلال کیا گیا ہے بلکہ احادیث کی رو سے ستر عورت (گھٹنوں سے لے کر ناف تک کے حصے کو ڈھانپنا) ہر حال میں ضروری ہے چاہے آدمی خلوت میں ہی ہو۔ (فتح القدیر) جمعہ اور عید کے دن خوشبو کا استعمال بھی مستحب ہے کہ یہ بھی زینت کا حصہ ہے۔ (ابن کثیر)

7:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:31

Al-Mukhtasar

31- اے آدم کی اولاد! تم وہ لباس پہنو جو تمھارے قابلِ ستر اعضاء کو چھپائے اور طواف اور نماز کے وقت وہ صاف ستھرا لباس پہنو جس سے تم خوبصورتی حاصل کرتے ہو اور تم اللہ کی حلال کی ہوئی پاکیزہ چیزوں میں سے جو چاہو، کھاؤ پیو اور اس بارے میں حد اعتدال سے آگے نہ بڑھو اور نہ حلال سے حرام کی طرف تجاوز کرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ حدِ اعتدال سے نکل جانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
154
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
154
نسخ مصحف (612 صفحات)
155
آیت 7:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 154 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 154 · نسخ مصحف (612 صفحات): 155.

آیت 7:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 7:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:31: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 985 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play