مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:32 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 986، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 154 پر ہے۔

قُلۡ مَنۡ حَرَّمَ زِينَةَ ٱللَّهِ ٱلَّتِيٓ أَخۡرَجَ لِعِبَادِهِۦ وَٱلطَّيِّبَٰتِ مِنَ ٱلرِّزۡقِۚ قُلۡ هِيَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا خَالِصَةٗ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۗ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ

آپ فرمائیے کہ اللہ تعالیٰ کے پیدا کئے ہوئے اسباب زینت کو، جن کو اس نے اپنے بندوں کے واسطے بنایا ہے اور کھانے پینے کی حلال چیزوں کو کس شخص نے حرام کیا ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ یہ اشیا اس طور پر کہ قیامت کے روز خالص ہوں گی اہل ایمان کے لئے، دنیوی زندگی میں مومنوں کے لئے بھی ہیں1 ۔ ہم اسی طرح تمام آیات کو سمجھ داروں کے واسطے صاف صاف بیان کرتے ہیں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مشرکین نے جس طرح طواف کے وقت لباس پہننے کو ناپسندیدہ قرار دے رکھا تھا، اسی طرح بعض حلال چیزیں بھی بطور تقرب الٰہی اپنے اوپر حرام کرلی تھیں (جیسا کہ بعض صوفیا بھی ایسا کرتے ہیں) نیز بہت سی حلال چیزیں اپنے بتوں کے نام وقف کردینے کی وجہ سے حرام گردانتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا لوگوں کی زینت کے لئے (مثلاً لباس وغیرہ) اور کھانے کی عمدہ چیزیں بنائی ہیں، انہیں کون حرام کرنے والا ہے؟ مطلب یہ ہے کہ لوگوں کے حرام کرلینے سے اللہ کی حلال کردہ چیزیں حرام نہیں ہو جائیں گی، وہ حلال ہی رہیں گی۔ یہ حلال و طیب چیزیں اصلاً اللہ نے اہل ایمان ہی کے لئے بنائی ہیں۔ گو کفار بھی ان سے فیض یاب اور متمتع ہو لیتے ہیں بلکہ بعض دفعہ دنیوی چیزوں اور آسائشوں کے حصول میں وہ مسلمانوں سے زیادہ کامیاب نظر آتے ہیں لیکن یہ بالتبع اور عارضی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی تکوینی مشیت اور حکمت ہے۔ تاہم قیامت والے دن یہ نعمتیں صرف اہل ایمان کے لئے ہوں گی کیونکہ کافروں پر جس طرح جنت حرام ہوگی، اسی طرح ماکولات و مشروبات بھی حرام ہوں گے۔

7:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:32 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:32

Al-Mukhtasar

32- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں کی تردید کرتے ہوئے کہیں جو اللہ تعالیٰ کے حلال کیے ہوئے لباس اور کھانے پینے والی اور دوسری پاکیزہ چیزیں حرام قرار دیتے ہیں: لباس جو تمھارے لیے زینت ہے، اسے تم پر کس نے حرام کیا ہے؟ اور کھانے پینے وغیرہ کی پاکیزہ چیزوں کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے تمھیں جو رزق دیا ہے، اسے تم پر کس نے حرام کیا ہے؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: یہ پاکیزہ چیزیں ایمان والوں کے لیے دنیا میں ہیں، اگرچہ دنیا میں ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی شریک ہیں لیکن قیامت کے دن یہ ایمان والوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔ کوئی کافر ان کا شریک نہیں ہوگا کیونکہ جنت کافروں پر حرام کر دی گئی ہے۔ اس طرح کی تفصیل ہم فہم و شعور رکھنے والے لوگوں کے لیے ہی بیان کرتے ہیں کیونکہ وہی ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
154
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
154
نسخ مصحف (612 صفحات)
155
آیت 7:32 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:32 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:32 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 154 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 154 · نسخ مصحف (612 صفحات): 155.

آیت 7:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 7:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:32: حروف کی تعداد 109، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 986 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:32 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play