سورۃ الاعراف 7:33 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 987، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 154 پر ہے۔
قُلۡ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ ٱلۡفَوَٰحِشَ مَا ظَهَرَ مِنۡهَا وَمَا بَطَنَ وَٱلۡإِثۡمَ وَٱلۡبَغۡيَ بِغَيۡرِ ٱلۡحَقِّ وَأَن تُشۡرِكُواْ بِٱللَّهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهِۦ سُلۡطَٰنٗا وَأَن تَقُولُواْ عَلَى ٱللَّهِ مَا لَا تَعۡلَمُونَ
آپ فرمائیے کہ البتہ میرے رب نے صرف حرام کیا ہے ان تمام فحش باتوں کو جو علانیہ ہیں1 اور جو پوشیده ہیں اور ہر گناه کی بات کو اور ناحق کسی پر ﻇلم کرنے کو2 اور اس بات کو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک ٹھہراؤ جس کی اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی اور اس بات کو کہ تم لوگ اللہ کے ذمے ایسی بات لگادو جس کو تم جانتے نہیں۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 علانیہ فحش باتوں سے مراد بعض کے نزدیک طوائفوں کے اڈوں پر جاکر بدکاری اور پوشیدہ سے مراد کسی ”گرل فرینڈ“ سے خصوصی تعلق قائم کرنا ہے۔ بعض کے نزدیک اول الذکر سے مراد محرموں سے نکاح کرنا ہے جو ممنوع ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ یہ کسی ایک صورت کے ساتھ خاص نہیں بلکہ عام ہے اور ہر قسم کی ظاہری بے حیائی کو شامل ہے (جیسے فلمیں، ڈرامے ، ٹی وی، وی سی آر، فحش اخبارات ورسائل، رقص وسرود اور مجروں کی محفلیں، عورتوں کی بے پردگی اور مردوں سے ان کا بے باکانہ اختلاط، مہندی اور شادی کی رسموں میں بے حیائی کے کھلے عام مظاہر وغیرہ، یہ سب فواحش ظاہرہ ہیں)۔ أَعَاذَنَا اللهُ مِنْهَا۔
- 2 گناہ، اللہ کی نافرمانی کا نام ہے اور ایک حدیث میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”گناہ وہ ہے جو تیرے سینے میں کھٹکے اور لوگوں کے اس پر مطلع ہونے کو تو برا سمجھے“۔ (صحیح مسلم، کتاب البر) بعض کہتے ہیں گناہ وہ ہے جس کا اثر، کرنے والے کی اپنی ذات تک محدود ہو اور بغی یہ ہے کہ اس کے اثرات دوسروں تک بھی پہنچیں یہاں بغی کے ساتھ بغیر الحق کا مطلب، ناحق، ظلم وزیادتی مثلاً لوگوں کا حق غصب کرلینا، کسی کا مال ہتھیا لینا، ناجائز مارنا پیٹنا اور سب و شتم کرکے بے عزتی کرنا وغیرہ ہے۔
7:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:33
Al-Mukhtasar
33- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں جو اللہ تعالیٰ کے حلال کیے ہوئے کو حرام ٹھہراتے ہیں: بلاشبہ اللہ نے اپنے بندوں پر صرف فحش باتیں حرام کی ہیں۔ ان سے مراد قابلِ شرم گناہ ہیں، خواہ وہ علانیہ کیے جائیں یا چھپ کر۔ اللہ تعالیٰ نے نافرمانی اور گناہ کے تمام کام حرام قرار دیے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں پر ان کے خون، مال اور عزت میں ظلم و زیادتی کرنا بھی حرام کیا ہے۔ اسی طرح تم پر حرام کیاہے کہ تم اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہراؤ جس کی تمھارے پاس کوئی دلیل نہیں، نیز اس کے اسماء و صفات، افعال اور شریعت میں بغیر علم کے اللہ کی طرف کوئی بات منسوب کرنا بھی حرام ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 154
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 154
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 155
آیت 7:33 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:33 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:33 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 154 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 154 · نسخ مصحف (612 صفحات): 155.
آیت 7:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 7:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:33: حروف کی تعداد 108، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 987 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:33 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔