مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:37 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 991، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 154 پر ہے۔

فَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَوۡ كَذَّبَ بِـَٔايَٰتِهِۦٓۚ أُوْلَٰٓئِكَ يَنَالُهُمۡ نَصِيبُهُم مِّنَ ٱلۡكِتَٰبِۖ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُنَا يَتَوَفَّوۡنَهُمۡ قَالُوٓاْ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡ تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِۖ قَالُواْ ضَلُّواْ عَنَّا وَشَهِدُواْ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمۡ أَنَّهُمۡ كَانُواْ كَٰفِرِينَ

سو اس شخص سے زیاده ﻇالم کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھوٹا بتائے، ان لوگوں کے نصیب کا جو کچھ کتاب سے ہے وه ان کو مل جائے گا1 ، یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی جان قبض کرنے آئیں گے تو کہیں گے کہ وه کہاں گئے جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے، وه کہیں گے کہ ہم سے سب غائب ہوگئے اور اپنے کافر ہونے کا اقرار کریں گے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس کے مختلف معانی بیان کئے گئے ہیں۔ ایک معنی عمل، رزق اور عمر کے کئے گئے ہیں۔ یعنی ان کے مقدر میں جو عمر اور رزق ہے اسے پورا کر لینے، اور جتنی عمر ہے، اس کو گزار لینے کے بعد بالآخر موت سے ہمکنار ہوں گے۔ اسی کے ہم معنی یہ آیت ہے «إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لا يُفْلِحُونَ، مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ» الآية (يونس: 69 ، 70) ”جو لوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں، وہ کاﻣیاب نہیں ہوں گے، دنیا کا چند روزہ فائدہ اٹھا کر، بالآخر ہمارے پاس ہی انہیں لوٹ کر آنا ہے۔“

7:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:37

Al-Mukhtasar

37- اس شخص سے بڑا ظالم کوئی نہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف کسی شریک یا کسی نقص کی نسبت کرے یا اس کی طرف وہ بات منسوب کرے جو اس نے نہیں کہی، یا اس کی واضح اور سیدھی راہ کی طرف راہنمائی کرنے والی آیات کو جھٹلائے۔ مذکورہ اوصاف والے لوگ دنیا کی لذتوں سے اپنا حصہ پاتے ہیں جو ان کے لیے لوح محفوظ میں لکھا جاچکا ہے حتی کہ جب موت کا فرشتہ اور اس کے معاون فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے کے لیے آئیں گے تو انھیں جھڑکتے ہوئے کہیں گے: کہاں ہیں تمھارے معبود جن کی تم اللہ کے علاوہ عبادت کرتے تھے؟ انھیں بلاؤ کہ تمھیں نفع دیں۔ مشرکین فرشتوں سے کہیں گے: جن معبودوں کی ہم عبادت کرتے تھے، وہ تو کہیں گم ہوگئے۔ ہمیں نہیں معلوم وہ کہاں ہیں۔ وہ اپنے بارے میں اقرار کریں گے کہ وہ کافر تھے لیکن اس وقت کا اقرار ان کے خلاف حجت بن جائے گا، انھیں کوئی فائدہ نہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
37
مدینہ مصحف (604 صفحات)
154
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
154
نسخ مصحف (612 صفحات)
155
آیت 7:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 154 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 154 · نسخ مصحف (612 صفحات): 155.

آیت 7:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 37.

آیت 7:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:37: حروف کی تعداد 155، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 991 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play