مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:40 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 994، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 155 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا وَٱسۡتَكۡبَرُواْ عَنۡهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمۡ أَبۡوَٰبُ ٱلسَّمَآءِ وَلَا يَدۡخُلُونَ ٱلۡجَنَّةَ حَتَّىٰ يَلِجَ ٱلۡجَمَلُ فِي سَمِّ ٱلۡخِيَاطِۚ وَكَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُجۡرِمِينَ

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا ان کے لئے آسمان کے دروازے نہ کھولے جائیں گے1 اور وه لوگ کبھی جنت میں نہ جائیں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ کے اندر سے نہ چلا جائے2 اور ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اس سے بعض نے اعمال، بعض نے ارواح اور بعض نے دعا مراد لی ہے۔ یعنی ان کے عملوں، یا روحوں یا دعا کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جاتے، یعنی اعمال اور دعا قبول نہیں ہوتی اور روحیں واپس زمین میں لوٹا دی جاتی ہیں (جیسا کہ مسند احمد، جلد 2، صفحہ 364، 365 کی ایک حدیث سے بھی معلوم ہوتا ہے) امام شوکانی فرماتے ہیں کہ تینوں ہی چیزیں مراد ہوسکتی ہیں۔
  2. 2 یہ تعلیق بالمحال ہے جس طرح اونٹ کا سوئی کے ناکے سے گذرنا ممکن نہیں، اسی طرح اہل کفر کا جنت میں داخلہ ممکن نہیں۔ اونٹ کی مثال بیان فرمائی اس لئے کہ اونٹ عربوں میں متعارف تھا اور جسمانی اعتبار سے ایک بڑا جانور تھا۔ اور سوئی کا ناکہ (سوراخ) یہ اپنے باریک اور تنگ ہونے کے اعتبار سے بے مثال ہے۔ ان دونوں کے ذکر نے اس تعلیق بالمحال کے مفہوم کو غایت درجے واضح کردیا ہے۔ تعلیق بالمحال کا مطلب ہے، ایسی چیز کے ساتھ مشروط کر دینا جو ناممکن ہو۔ جیسے اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل نہیں ہوسکتا۔ اب کسی چیز کے وقوع کو، اونٹ کے سوئی کے ناکے میں داخل ہونے کے ساتھ مشروط کردینا، تعلیق بالمحال ہے۔

7:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:40 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:40

Al-Mukhtasar

40- جن لوگوں نے ہماری واضح آیات کو جھٹلایا اور انھیں ماننے اور قبول کرنے سے تکبر کیا، وہ ہر خیر سے مایوس ہو جائیں گے۔ ان کے کفر کی وجہ سے آسمان کے دروازے ان کے اعمال کے لیے نہیں کھولے جائیں گے، نہ ان کے مرنے پر ان کی روحوں کے لیے آسمان کے دروازے کھلیں گے اور نہ وہ کبھی جنت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ، جو بہت بڑا جانور ہے، سوئی کے ناکے، جو تنگ ترین سوراخ ہے، میں داخل ہو جائے۔ جبکہ یہ ناممکن ہے اور جس چیز کو اس کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے، وہ بھی محال ہے۔ گویا ان کا جنت میں داخلہ بھی اسی طرح ناممکن ہے جس طرح اونٹ کا سوئی کے ناکے سے گزرنا۔ جس کے گناہ بہت بڑے بڑے ہوں، اللہ تعالیٰ اسے اسی طرح کی سزا دیتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
155
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
155
نسخ مصحف (612 صفحات)
156
آیت 7:40 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:40 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:40 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 155 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 155 · نسخ مصحف (612 صفحات): 156.

آیت 7:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 7:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:40: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 994 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:40 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play