سورۃ الاعراف 7:44 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 998، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 156 پر ہے۔
وَنَادَىٰٓ أَصۡحَٰبُ ٱلۡجَنَّةِ أَصۡحَٰبَ ٱلنَّارِ أَن قَدۡ وَجَدۡنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقّٗا فَهَلۡ وَجَدتُّم مَّا وَعَدَ رَبُّكُمۡ حَقّٗاۖ قَالُواْ نَعَمۡۚ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنُۢ بَيۡنَهُمۡ أَن لَّعۡنَةُ ٱللَّهِ عَلَى ٱلظَّٰلِمِينَ
اور اہل جنت اہل دوزخ کو پکاریں گے کہ ہم سے جو ہمارے رب نے وعده فرمایا تھا ہم نے تو اس کو واقعہ کے مطابق پایا، سو تم سے جو تمہارے رب نے وعده کیا تھا تم نے بھی اس کو واقعہ کے مطابق پایا1 وه کہیں گے ہاں، پھر ایک پکارنے واﻻ دونوں کے درمیان میں پکارے گا کہ اللہ کی مار ہو ان ﻇالموں پر۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہی بات نبی (صلى الله عليه وسلم) نے جنگ بدر میں جو کافر مارے گئے تھے اور ان کی لاشیں ایک کنوئیں میں پھینک دی گئی تھیں۔ انہیں خطاب کرتے ہوئے کہی تھی، جس پر حضرت عمر (رضي الله عنه) نے کہا تھا آپ ایسے لوگوں سے خطاب فرما رہے ہیں جو ہلاک ہوچکے ہیں آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا اللہ کی قسم، میں انہیں جو کچھ کہہ رہا ہوں، وہ تم سے زیادہ سن رہے ہیں، لیکن اب وہ جواب دینے کی طاقت نہیں رکھتے (صحيح مسلم - كتاب الجنة ، باب عرض مقعد الميت من الجنة أو النار والبخاري، كتاب المغازي، باب قتل أبي جهل)
7:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:44
Al-Mukhtasar
44- جنت کے مستقل رہائشی اور دوزخ کے دائمی مکین جب اپنی اپنی تیار کی گئی منزلوں اور مقامات پر چلے جائیں گے تو جنت والے آواز دیں گے: ہم سے ہمارے رب نے جنت کا جو وعدہ کیا تھا، ہم نے تو اسے حق سچ پالیا ہے اور ہمیں ان جنتوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔ اے کافرو! تم بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے تمھیں جہنم کی آگ کی جو دھمکی دی تھی، وہ واقعی حق سچ پوری ہوئی کہ نہیں؟ کافر کہیں گے: ہم نے اس دھمکی کا عملی مظہر دیکھ لیا ہے اور واقعی آگ میں داخل ہو گئے ہیں، پھر ایک پکارنے والا اللہ تعالیٰ سے التجا کرتے ہوئے پکارے گا کہ وہ ظالموں کو اپنی رحمت سے دور کر دے کیونکہ دنیا کی زندگی میں اللہ نے ان کے لیے رحمت کے دروازے کھولے تھے لیکن انھوں نے اس سے منہ موڑ لیا تھا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 156
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 156
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 157
آیت 7:44 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:44 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:44 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 156 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 156 · نسخ مصحف (612 صفحات): 157.
آیت 7:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 7:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:44: حروف کی تعداد 107، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 998 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:44 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔