سورۃ الاعراف 7:52 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1006، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 157 پر ہے۔
وَلَقَدۡ جِئۡنَٰهُم بِكِتَٰبٖ فَصَّلۡنَٰهُ عَلَىٰ عِلۡمٍ هُدٗى وَرَحۡمَةٗ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ
اور ہم نے ان لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب پہنچادی ہے جس کو ہم نے اپنے علم کامل سے بہت واضح کر کے بیان کردیا ہے1 ، وه ذریعہ ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان ﻻئے ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ اللہ تعالیٰ جہنمیوں کے ضمن میں ہی فرما رہا ہے کہ ہم نے تو اپنے علم کامل کے مطابق ایسی کتاب بھیج دی تھی جس میں ہر چیز کو کھول کر بیان کردیا تھا ۔ ان لوگوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا، تو ان کی بدقسمتی، ورنہ جو لوگ اس کتاب پر ایمان لے آئے، وہ ہدایت ورحمت الٰہی سے فیض یاب ہوئے گویا ہم نے تو (سورة بني إسرائيل: 15) ”جب تک ہم رسول بھیج کر اتمام حجت نہیں کردیتے، ہم عذاب نہیں دیتے“ کے مطابق اہتمام کردیا تھا ۔
7:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:52
Al-Mukhtasar
52- اور یقیناً ہم نے ان لوگوں کے پاس یہ قرآن پہنچا دیا ہے جو محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر نازل ہونے والی کتاب ہے اور جو ہم بیان کرنا چاہتے تھے، ہم نے اپنے کامل علم سے اسے پوری طرح بیان کر دیا ہے۔ یہ کتاب مومنوں کی رشد و ہدایت اور حق کے راستے کی طرف راہنمائی کرنے والی ہے۔ یہ کتاب دنیا و آخرت کی بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے کی وجہ سے ان کے لیے رحمت ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 157
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 157
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 158
آیت 7:52 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:52 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:52 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 157 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 157 · نسخ مصحف (612 صفحات): 158.
آیت 7:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 7:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:52: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,006 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:52 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔