سورۃ الاعراف 7:53 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 53 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1007، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 157 پر ہے۔
هَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّا تَأۡوِيلَهُۥۚ يَوۡمَ يَأۡتِي تَأۡوِيلُهُۥ يَقُولُ ٱلَّذِينَ نَسُوهُ مِن قَبۡلُ قَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُ رَبِّنَا بِٱلۡحَقِّ فَهَل لَّنَا مِن شُفَعَآءَ فَيَشۡفَعُواْ لَنَآ أَوۡ نُرَدُّ فَنَعۡمَلَ غَيۡرَ ٱلَّذِي كُنَّا نَعۡمَلُۚ قَدۡ خَسِرُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ وَضَلَّ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَفۡتَرُونَ
ان لوگوں کو اور کسی بات کا انتظار نہیں صرف اس کے اخیر نتیجہ کا انتظار ہے1 ، جس روز اس کا اخیر نتیجہ پیش آئے گا اور اس روز جو لوگ اس کو پہلے سے بھولے ہوئے تھے یوں کہیں گے کہ واقعی ہمارے رب کے پیغمبر سچی سچی باتیں ﻻئے تھے، سو اب کیا کوئی ہمارا سفارشی ہے کہ وه ہماری سفارش کردے یا کیا ہم پھر واپس بھیجے جاسکتے ہیں تاکہ ہم لوگ ان اعمال کے، جن کو ہم کیا کرتے تھے برخلاف دوسرے اعمال کریں۔ بےشک ان لوگوں نے اپنے آپ کو خساره میں ڈال دیا اور یہ جو جو باتیں تراشتے تھے سب گم ہوگئیں۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 تاویل کا مطلب ہے، کسی چیز کی اصل حقیقت اور انجام ۔ یعنی کتاب الٰہی کے ذریعے سے وعدے، وعید اور جنت و دوزخ وغیرہ کا بیان تو کردیا گیا تھا ۔ لیکن یہ اس دنیا کا انجام اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے منتظر تھے، سو اب وہ انجام ان کے سامنے آگیا ۔
- 2 یعنی یہ جس انجام کے منتظر تھے، اس کے سامنے آجانے کے بعد اعتراف حق کرنے یا دوبارہ دنیا میں بھیجے جانے کی آرزو اور کسی سفارشی کی تلاش، یہ سب بے فائدہ ہوں گی ۔ وہ معبود بھی ان سے گم ہوجائیں گے جن کی وہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے، وہ ان کی مدد کرسکیں گے نہ سفارش اور نہ عذاب جہنم سے چھڑا ہی سکیں گے ۔
7:53 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:53
Al-Mukhtasar
53- یہ کافر اس دردناک عذاب کے واقع ہونے ہی کے منتظر ہیں جس کے وقوع کی ان کو خبر دی گئی ہے اور جو آخرت میں ان کے انجام کے طور پر پیش آنے والا ہے۔ جب وہ دن آگیا جس میں ان کافروں کو عذاب کی اور ایمان والوں کو ثواب کی خبر دی گئی ہے تو وہ لوگ کہیں گے جنھوں نے دنیا میں قرآن کو بھلا دیا اور اس میں موجود احکام پر عمل نہ کیا: یقیناً ہمارے رب کے رسول وہ حق لے کر آئے جس کی صداقت میں کوئی شک و شبہ نہیں اور نہ اس کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونے میں کوئی شک ہے۔ کاش! ہمارے کوئی سفارشی ہوتے جو اللہ کے حضور ہماری سفارش کرتے کہ وہ ہمیں عذاب سے بچا لیتے یا کاش! ہمیں دنیا کی زندگی کی طرف دوبارہ بھیج دیا جائے تاکہ ہم پہلے جو گناہ کرتے رہے ہیں، ان کی جگہ نیک اعمال کر کے نجات پا جائیں۔ یقیناً ان کافروں نے اپنے کفر کے سبب خود کو تباہی کے گڑھے میں ڈال کر خسارہ اٹھایا اور جن کی وہ اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کرتے تھے، سب گم ہو گئے اور انھوں نے انھیں کوئی نفع نہ دیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 38
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 157
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 157
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 158
آیت 7:53 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:53 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:53 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 157 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 157 · نسخ مصحف (612 صفحات): 158.
آیت 7:53 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 38.
آیت 7:53 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:53: حروف کی تعداد 146، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:53 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:53 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,007 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:53 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:53 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔