مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:56 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 56 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1010، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 157 پر ہے۔

وَلَا تُفۡسِدُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ بَعۡدَ إِصۡلَٰحِهَا وَٱدۡعُوهُ خَوۡفٗا وَطَمَعًاۚ إِنَّ رَحۡمَتَ ٱللَّهِ قَرِيبٞ مِّنَ ٱلۡمُحۡسِنِينَ

اور دنیا میں اس کے بعد کہ اس کی درستی کردی گئی ہے، فساد مت پھیلاؤ اور تم اللہ کی عبادت کرو اس سے ڈرتے ہوئے اور امیدوار رہتے ہوئے۔ بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت نیک کام کرنے والوں کے نزدیک ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ان آیات میں چار چیزوں کی تلقین کی گئی ہے: 1- اللہ تعالیٰ سے آہ و زاری اور خفیہ طریقے سے دعا کی جائے ۔ جس طرح کہ حدیث میں بھی آتا ہے ۔ لوگو ! اپنے نفس کے ساتھ نرمی کرو ( یعنی آواز پست رکھو ) تم جس کو پکار رہے ہو، وہ بہرا ہے نہ غائب، وہ تمہاری دعائیں سننے والا اور قریب ہے۔ (صحيح بخاري ، كتاب الدعوات، باب الدعاء إذا علا عقبة - ومسلم - كتاب الجنة ، باب استحباب خفض الصوت بالذكر) 2- دعا میں زیادتی نہ کی جائے یعنی اپنی حیثیت اور مرتبے سے بڑھ کر دعا نہ کی جائے۔ 3- اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلایا جائے یعنی اللہ کی نافرمانیاں کرکے فساد پھیلانے میں حصہ نہ لیا جائے۔ 4- اس کے عذاب کا ڈر بھی دل میں ہو اور اس کی رحمت کی امید بھی ۔ اس طریقے سے دعا کرنے والے محسنین ہیں ۔ یقیناً اللہ کی رحمت ان کے قریب ہے ۔

7:56 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:56 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:56

Al-Mukhtasar

56- اور گناہ کر کے زمین میں فساد نہ کرو، جبکہ اللہ تعالیٰ نے رسول بھیج کر اور صرف اپنی اطاعت کے ذریعے سے اسے آباد کر کے اس کی اصلاح کی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی سزا کے ڈر کا احساس کرتے ہوئے اور اس کے ثواب کے حصول کا انتظار کرتے ہوئے اس اکیلے سے دعا کرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی رحمت نیکوکاروں کے قریب ہے، لہٰذا تم بھی ان میں شامل ہو جاؤ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
157
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
157
نسخ مصحف (612 صفحات)
158
آیت 7:56 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:56 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:56 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 157 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 157 · نسخ مصحف (612 صفحات): 158.

آیت 7:56 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 7:56 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:56: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:56 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:56 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,010 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:56 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:56 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play