مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:57 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 57 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1011، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 157 پر ہے۔

وَهُوَ ٱلَّذِي يُرۡسِلُ ٱلرِّيَٰحَ بُشۡرَۢا بَيۡنَ يَدَيۡ رَحۡمَتِهِۦۖ حَتَّىٰٓ إِذَآ أَقَلَّتۡ سَحَابٗا ثِقَالٗا سُقۡنَٰهُ لِبَلَدٖ مَّيِّتٖ فَأَنزَلۡنَا بِهِ ٱلۡمَآءَ فَأَخۡرَجۡنَا بِهِۦ مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِۚ كَذَٰلِكَ نُخۡرِجُ ٱلۡمَوۡتَىٰ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ

اور وه ایسا ہے کہ اپنی باران رحمت سے پہلے ہواؤں کو بھیجتا ہے کہ وه خوش کر دیتی ہیں1 ، یہاں تک کہ جب وه ہوائیں بھاری بادلوں کو اٹھا لیتی ہیں2، تو ہم اس بادل کو کسی خشک سرزمین کی طرف ہانک لے جاتے ہیں، پھر اس بادل سے پانی برساتے ہیں پھر اس پانی سے ہر قسم کے پھل نکالتے ہیں3۔ یوں ہی ہم مردوں کو نکال کھڑا کریں گے تاکہ تم سمجھو۔4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 اپنی الوہیت و ربوبیت کے اثبات میں اللہ تعالیٰ مزید دلائل بیان فرما کر پھر اس سے احیاء موتی کا اثبات فرما رہا ہے ”بُشْرًا“ بَشِيرٌ کی جمع ہے رحمتہ سے مراد یہاں مطر (بارش) ہے یعنی بارش سے پہلے وہ ٹھنڈی ہوائیں چلاتا ہے جو بارش کی نوید ہوتی ہیں ۔
  2. 2 بھاری بادل سے مراد پانی سے بھرے ہوئے بادل ہیں ۔
  3. 3 ہر قسم کے پھل، جو رنگوں میں، ذائقوں میں، خوشبووں میں اور شکل وصورت میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں ۔
  4. 4 جس طرح ہم پانی کے ذریعے سے مردہ زمین میں روئیدگی پیدا کردیتے ہیں اور وہ انواع واقسام کے غلے اور پھل پیدا کرتی ہے ۔ اسی طرح قیامت والے دن تمام انسانوں کو، جو مٹی میں مل کر مٹی ہوچکے ہوں گے، ہم دوبارہ زندہ کریں گے اور پھر ان کا حساب لیں گے ۔

7:57 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:57 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:57

Al-Mukhtasar

57- اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی ہے جو بارش کی خوشخبری دینے کے لیے اس سے پہلے ہوائیں بھیجتا ہے۔ یہاں تک کہ جب یہ ہوائیں پانی سے بھرے بھاری بادل اٹھا لیتی ہیں تو ہم اس بادل کو کسی قحط زدہ زمین کی طرف ہانک کرلے جاتے ہیں، پھر اس سرزمین میں بارش نازل کرتے ہیں اور اس پانی سے ہر قسم کے پھل نکالتے ہیں۔ ان پھلوں کو نکالنے کی طرح ہی ہم مردوں کو ان کی قبروں سے زندہ کر کے نکالیں گے۔ اے لوگو! ہم نے یہ اس لیے کیا تاکہ تم اللہ کی قدرت اور کاریگری سے نصیحت پکڑو اور یاد رکھو کہ وہ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
157
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
157
نسخ مصحف (612 صفحات)
158
آیت 7:57 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:57 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:57 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 157 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 157 · نسخ مصحف (612 صفحات): 158.

آیت 7:57 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 7:57 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:57: حروف کی تعداد 120، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:57 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:57 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,011 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:57 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:57 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play