سورۃ الاعراف 7:71 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 71 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1025، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 159 پر ہے۔
قَالَ قَدۡ وَقَعَ عَلَيۡكُم مِّن رَّبِّكُمۡ رِجۡسٞ وَغَضَبٌۖ أَتُجَٰدِلُونَنِي فِيٓ أَسۡمَآءٖ سَمَّيۡتُمُوهَآ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُم مَّا نَزَّلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلۡطَٰنٖۚ فَٱنتَظِرُوٓاْ إِنِّي مَعَكُم مِّنَ ٱلۡمُنتَظِرِينَ
انہوں نے فرمایا کہ بس اب تم پر اللہ کی طرف سے عذاب1 اور غضب آیا ہی چاہتا ہے کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے باب میں جھگڑتے ہو2 جن کو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ٹھہرالیا ہے؟ ان کے معبود ہونے کی اللہ نے کوئی دلیل نہیں بھیجی۔ سو تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 رِجْسٌ کے معنی تو پلیدی کے ہیں ۔ لیکن یہاں یہ مقلوب (بدلا ہوا) ہے رِجْزٌ سے ۔ جس کے معنی عذاب کے ہیں ۔ یا پھر رِجْسٌ یہاں ناراضی اور غضب کے معنی میں ہے۔ (ابن کثیر)
- 2 اس سے مراد وہ نام ہیں جو انہوں نے اپنے معبودوں کے رکھے ہوئے تھے، مثلاً صَدَا، صُمُودٌ، هَبَ ۔ وغیرہ جیسے قوم نوح کے پانچ بت تھے جن کے نام اللہ نےقرآن میں ذکر کئے ہیں جیسے مشرکین عرب کے بتوں کے نام تھے۔ لاتٌ، عُزَّى، مَنَاتٌ، هُبَلٌ وغیرہ یا جیسے آج کل کے مشرکانہ عقائد واعمال میں ملوث لوگوں نے نام رکھے ہوئے ہیں ۔ مثلاً داتا گنج بخش، خواجہ غریب نواز، بابا فرید گنج، مشکل کشا وغیرہ جن کے معبود یا مشکل کشا وگنج بخش وغیرہ ہونے کی کوئی دلیل ان لوگوں کے پاس نہیں ہے ۔
7:71 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:71
Al-Mukhtasar
71- ہود علیہ السلام نے انھیں جواب دیتے ہوئے کہا: یقیناً تم نے اللہ کے عذاب اور غضب کو خود پر لازم کر لیا ہے۔ اب وہ ہر صورت تم پر آیا ہی چاہتا ہے۔ کیا تم مجھ سے ان بتوں کے بارے میں لڑتے ہو جنھیں تم اور تمھارے آباء و اجداد نے معبودوں کا نام دے دیا ہے جبکہ ان کی کوئی حقیقت ہی نہیں؟! انھیں معبود قرار دینے کی اللہ تعالیٰ نے کوئی دلیل نہیں اتاری جسے تم بطور حجت پیش کرو۔ جس عذاب کی تم نے اپنے لیے جلدی مچا رکھی ہے، اس کا انتظار کرو، میں بھی تمھارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں۔ وہ ضرور آئے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 159
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 159
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 160
آیت 7:71 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:71 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:71 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 159 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 159 · نسخ مصحف (612 صفحات): 160.
آیت 7:71 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 7:71 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:71: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:71 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:71 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,025 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:71 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:71 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔