سورۃ الاعراف 7:74 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 74 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1028، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 160 پر ہے۔
وَٱذۡكُرُوٓاْ إِذۡ جَعَلَكُمۡ خُلَفَآءَ مِنۢ بَعۡدِ عَادٖ وَبَوَّأَكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ تَتَّخِذُونَ مِن سُهُولِهَا قُصُورٗا وَتَنۡحِتُونَ ٱلۡجِبَالَ بُيُوتٗاۖ فَٱذۡكُرُوٓاْ ءَالَآءَ ٱللَّهِ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ
اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور تم کو زمین پر رہنے کا ٹھکانا دیا کہ نرم زمین پر محل بناتے ہو1 اور پہاڑوں کو تراش تراش کر ان میں گھر بناتے ہو2، سو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد مت پھیلاؤ۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس کا مطلب ہے کہ نرم زمین سے مٹی لے لے کر اینٹیں تیار کرتے ہو اور ان اینٹوں سے محل، جیسے آج بھی بھٹوں پر اسی طرح مٹی سے اینٹیں تیار کی جاتی ہیں ۔
- 2 یہ ان کی قوت، صلابت بدن اور مہارت فن کا اظہار ہے ۔
- 3 یعنی ان نعمتوں پر اللہ کا شکر کرو اور اس کی اطاعت کا راستہ اختیا رکرو، نہ کہ کفران نعمت اور معصیت کا ارتکاب کر کے فساد پھیلاؤ ۔
7:74 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:74
Al-Mukhtasar
74- اور اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی وہ نعمت یاد کرو جب اس نے تمھیں قومِ عاد کا جانشین بنایا اور تمھیں تمھاری زمین میں ٹھکانا دیا جس سے تم فائدہ اٹھاتے ہو اور تمھاری مرادیں بھی پوری ہوتی ہیں۔ یہ سب کچھ تمھیں قومِ عاد کو ان کی سرکشی اور کفر و تکذیب کی وجہ سے تباہ کرنے کے بعد دیا۔ تم نرم زمین پر محل بناتے ہو اور اپنے گھر بنانے کے لیے پہاڑوں کو کاٹتے ہو۔ اللہ تعالیٰ کے اپنے اوپر ہونے والے ان سارے انعامات کو یاد کرو تاکہ تم اس کی شکر گزاری کرو۔ زمین میں فساد پھیلانا بند کرو اور یہ اللہ کی نافرمانی اور کفر چھوڑ کر ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 160
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 160
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 161
آیت 7:74 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:74 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:74 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 160 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 160 · نسخ مصحف (612 صفحات): 161.
آیت 7:74 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 7:74 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:74: حروف کی تعداد 114، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:74 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:74 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,028 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:74 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:74 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔