مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:75 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1029، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 160 پر ہے۔

قَالَ ٱلۡمَلَأُ ٱلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ مِن قَوۡمِهِۦ لِلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُواْ لِمَنۡ ءَامَنَ مِنۡهُمۡ أَتَعۡلَمُونَ أَنَّ صَٰلِحٗا مُّرۡسَلٞ مِّن رَّبِّهِۦۚ قَالُوٓاْ إِنَّا بِمَآ أُرۡسِلَ بِهِۦ مُؤۡمِنُونَ

ان کی قوم میں جو متکبر سردار تھے انہوں نے غریب لوگوں سے جو کہ ان میں سے ایمان لے آئے تھے پوچھا، کیا تم کواس بات کا یقین ہے کہ صالح (علیہ السلام) اپنے رب کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بےشک ہم تو اس پر پورا یقین رکھتے ہیں جو ان کو دے کر بھیجا گیا ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جو دعوت توحید وہ لے کر آئے ہیں، وہ چونکہ فطرت کی آواز ہے، ہم تو اس پر ایمان لے آئے ہیں ۔ باقی رہی یہ بات کہ صالح واقعی اللہ کے رسول ہیں؟ جو ان کا سوال تھا، اس سے ان اہل ایمان نے تعرض ہی نہیں کیا ۔ کیونکہ ان کے رسول من اللہ ہونے کو وہ بحث کے قابل ہی نہیں سمجھتے تھے ۔ ان کےنزدیک ان کی رسالت ایک مسلمہ حقیقت وصداقت تھی ۔ جیسا کہ فی الواقع تھی ۔

7:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:75 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:75

Al-Mukhtasar

75- ان کی قوم کے متکبر سرداروں اور وڈیروں نے قوم کے ان اہلِ ایمان سے کہا جنھیں وہ کمزور سمجھتے تھے: اے مومنو! کیا تم صالح کو واقعی اللہ کا سچا رسول مانتے ہو؟ تو ان کمزور سمجھے جانے والے اہلِ ایمان نے کہا: بلاشبہ صالح علیہ السلام جو دے کر ہماری طرف بھیجے گئے ہیں، ہم اس کی تصدیق کرنے والے، اس کے حق ہونے کا اقرار کرنے والے اور اس کی اطاعت کرنے والے ہیں، نیز ان کی شریعت پر عمل کرنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
160
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
160
نسخ مصحف (612 صفحات)
161
آیت 7:75 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:75 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:75 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 160 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 160 · نسخ مصحف (612 صفحات): 161.

آیت 7:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 7:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:75: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,029 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:75 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play