مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:81 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 81 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1035، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 160 پر ہے۔

إِنَّكُمۡ لَتَأۡتُونَ ٱلرِّجَالَ شَهۡوَةٗ مِّن دُونِ ٱلنِّسَآءِۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٞ مُّسۡرِفُونَ

تم مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو1 عورتوں کو چھوڑ کر2، بلکہ تم تو حد ہی سے گزر گئے ہو۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی مردوں کے پاس تم اس بے حیائی کے کام کے لئے محض شہوت رانی کی غرض سے آتے ہو، اس کے علاوہ تمہاری اور کوئی غرض ایسی نہیں ہوتی جو موافق عقل ہو ۔ اس لحاظ سے وہ بالکل بہائم کی طرح تھے جو محض شہوت رانی کے لئے ایک دوسرے پر چڑھتے ہیں ۔
  2. 2 جو قضائے شہوت کا اصل محل اور حصول لذت کی اصل جگہ ہے ۔ یہ ان کی فطرت کے مسخ ہونے کی طرف اشارہ ہے، یعنی اللہ نے مرد کی جنسی لذت کی تسکین کے لئے عورت کی شرم گاہ کو اس کا محل اور موضع بنایا ہے اور ان ظالموں نے اس سے تجاوز کرکے مرد کی دبر کو اس کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ۔
  3. 3 لیکن اب اسی فطرت صحیحہ سے انحراف اور حدود الٰہی سے تجاوز کو مغرب کی (مہذب) قوموں نے اختیار کرلیا ہے تو یہ انسانوں کا (بنیادی حق) قرار پاگیا ہے جس سے روکنے کا کسی کو حق حاصل نہیں ہے ۔ چنانچہ اب وہاں لواطت کو قانونی تحفظ حاصل ہوگیا ہے ۔ اور یہ سرے سے جرم ہی نہیں رہا ۔ فَإِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.

7:81 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:81 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:81

Al-Mukhtasar

81- تم شہوت پوری کرنے کے لیے عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس آتے ہو، حالانکہ اس مقصد کے لیے عورتیں پیدا کی گئی ہیں۔ اپنے اس فعل کے معاملے میں تم عقل، نقل اور فطرت سب کچھ نظرانداز کر دیتے ہو بلکہ تم تو انسانیت کے دائرۂ اعتدال سے نکل کر اور فطرت و عقلمندی سے انحراف کر کے اللہ تعالیٰ کی حدیں پامال کر رہے ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
160
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
160
نسخ مصحف (612 صفحات)
161
آیت 7:81 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:81 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:81 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 160 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 160 · نسخ مصحف (612 صفحات): 161.

آیت 7:81 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 7:81 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:81: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:81 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:81 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,035 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:81 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:81 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play