سورۃ الاعراف 7:82 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 82 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1036، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 161 پر ہے۔
وَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُوٓاْ أَخۡرِجُوهُم مِّن قَرۡيَتِكُمۡۖ إِنَّهُمۡ أُنَاسٞ يَتَطَهَّرُونَ
اور ان کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا، بجز اس کے کہ آپس میں کہنے لگے کہ ان لوگوں کو اپنی بستی سے نکال دو۔ یہ لوگ بڑے پاک صاف بنتے ہیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ حضرت لوط کو بستی سے نکالنے کی علت ہے۔ باقی ان کی پاکیزگی کا اظہار یا تو حقیقت کے طور پر ہے اور مقصد ان کا یہ ہوا کہ یہ لوگ اس برائی سے بچنا چاہتے ہیں، اس لئے بہتر ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہماری بستی ہی میں نہ رہیں یا استہزا اور تمسخر کے طور پر انہوں نے ایسا کہا ۔
7:82 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:82
Al-Mukhtasar
82- بے حیائی کی مرتکب اس قوم سے جب کوئی اور جواب نہ بن پڑا تو حق سے روگردانی کرتے ہوئے انھوں نے بس یہی کہا: لوط اور ان کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو۔ یہ لوگ ہمارے اس کام سے دامن بچا کر دور رہتے ہیں، لہٰذا ان کا ہمارے درمیان رہنا ہمارے لیے مناسب نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 161
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 161
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 162
آیت 7:82 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:82 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:82 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 161 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 161 · نسخ مصحف (612 صفحات): 162.
آیت 7:82 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 7:82 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:82: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:82 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:82 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,036 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:82 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:82 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔