مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:85 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 85 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1039، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 161 پر ہے۔

وَإِلَىٰ مَدۡيَنَ أَخَاهُمۡ شُعَيۡبٗاۚ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥۖ قَدۡ جَآءَتۡكُم بَيِّنَةٞ مِّن رَّبِّكُمۡۖ فَأَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ وَٱلۡمِيزَانَ وَلَا تَبۡخَسُواْ ٱلنَّاسَ أَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تُفۡسِدُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ بَعۡدَ إِصۡلَٰحِهَاۚ ذَٰلِكُمۡ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ

اور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا1 ۔ انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں، تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل آچکی ہے۔ پس تم ناپ اور تول پورا پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کرکے مت2 دو اور روئے زمین میں، اس کے بعد کہ اس کی درستی کردی گئی، فساد مت پھیلاؤ، یہ تمہارے لئے نافع ہے اگر تم تصدیق کرو۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 مدین حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے بیٹے یا پوتے کا نام تھا، پھر انہی کی نسل پر مبنی قبیلے کا نام بھی مدین اور جس بستی میں یہ رہائش پذیر تھے، اس کا نام بھی مدین پڑگیا ۔ یوں اس کا اطلاق قبیلے اور بستی دونوں پر ہوتا ہے ۔ یہ بستی حجاز کے راستے میں ”معان“ کے قریب ہے ۔ انہی کو قرآن میں دوسرے مقام پر أَصْحَابُ الأَيْكَة (بن کے رہنے والے) بھی کہا گیا ہے ۔ ان کی طرف حضرت شعیب (عليه السلام) نبی بنا کر بھیجے گئے۔ (دیکھئے الشعراء: 176 کا حاشیہ) ملحوظہ: ہر نبی کو اس قوم کا بھائی کہا گیا ہے، جس کا مطلب اسی قوم اور قبیلے کا فرد ہے، جس کو بعض جگہ رَسُولا مِنْهُم یا مِنْ أَنْفُسِهِمْ سے بھی تعبیر کیا گیا ہے اور مطلب ان سب کا یہ ہے کہ رسول اور نبی انسانوں میں سے ہی ایک انسان ہوتا ہے جسے اللہ تعالیٰ لوگوں کی ہدایت کے لئے چن لیتا ہے اور وحی کے ذریعے سے اس پر اپنی کتاب اور احکام نازل فرماتا ہے ۔
  2. 2 دعوت توحید کے بعد، اس قوم میں ناپ تول میں کمی کی جو بڑی خرابی تھی، اس سے اسے منع فرمایا اور پورا پورا ناپ اور تول کردینے کی تلقین کی ۔ یہ کوتاہی بھی بہت خطرناک ہے جس سے اس قوم کی اخلاقی پستی اور گراوٹ کا پتہ چلتا ہے جس کے اندر یہ ہو ۔ یہ بدترین خیانت ہے کہ پیسے پورے لئے جائیں اور چیز کم دی جائے ۔ اسی لئے سورۂ مطففین میں ایسے لوگوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی ہے ۔

7:85 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:85 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:85

Al-Mukhtasar

85- یقیناً ہم نے مدین قبیلے کی طرف ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو بھیجا تو انھوں نے ان سے کہا: اے میری قوم! اکیلے اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں جو عبادت کا حق دار ہو۔ میں اپنے رب کی طرف سے جو دین تمھارے پاس لایا ہوں، اس کی صداقت پر دلالت کرنے والے واضح دلائل اور روشن ثبوت اللہ کی طرف سے تمھارے پاس آگئے ہیں۔ ناپ اور تول پورا پورا کر کے لوگوں کے حقوق ادا کرو اور ان کے سامان میں بلاوجہ عیب نکال کر اور عدم دلچسپی کا اظہار کر کے یا مال والوں کو دھوکا دے کر ان کو کم مال نہ دو۔ جب اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام بھیج کر اس زمین کی اصلاح کی ہے تو کفر اور گناہ کر کے اس میں فساد نہ پھیلاؤ۔ اگر تم ایمان دار ہو تو یہ مذکورہ حکم تمھارے لیے زیادہ بہتر اور نفع بخش ہے کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں سے اس لیے اجتناب ہے کہ اللہ نے ان سے منع کیا ہے اور اس میں اللہ کے حکموں پر عمل پیرا ہو کر اس کے تقرب کا راستہ بھی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
37
مدینہ مصحف (604 صفحات)
161
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
161
نسخ مصحف (612 صفحات)
162
آیت 7:85 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:85 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:85 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 161 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 161 · نسخ مصحف (612 صفحات): 162.

آیت 7:85 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 37.

آیت 7:85 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:85: حروف کی تعداد 154، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:85 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:85 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,039 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:85 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:85 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play