مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:89 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 89 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1043، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 162 پر ہے۔

قَدِ ٱفۡتَرَيۡنَا عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا إِنۡ عُدۡنَا فِي مِلَّتِكُم بَعۡدَ إِذۡ نَجَّىٰنَا ٱللَّهُ مِنۡهَاۚ وَمَا يَكُونُ لَنَآ أَن نَّعُودَ فِيهَآ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّنَاۚ وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيۡءٍ عِلۡمًاۚ عَلَى ٱللَّهِ تَوَكَّلۡنَاۚ رَبَّنَا ٱفۡتَحۡ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَ قَوۡمِنَا بِٱلۡحَقِّ وَأَنتَ خَيۡرُ ٱلۡفَٰتِحِينَ

ہم تو اللہ تعالیٰ پر بڑی جھوٹی تہمت لگانے والے ہو جائیں گے اگر ہم تمہارے دین میں آجائیں اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے ہم کو اس سے نجات دی1 اور ہم سے ممکن نہیں کہ تمہارے مذہب میں پھر آجائیں، لیکن ہاں یہ کہ اللہ ہی نے جو ہمارا مالک ہے مقدر کیا ہو2۔ ہمارے رب کا علم ہر چیز کو محیط ہے، ہم اللہ ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں3۔ اے ہمارے پروردگار! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے موافق فیصلہ کر دے اور تو سب سے اچھا فیصلہ کرنے واﻻ ہے۔4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی اگر ہم دوبارہ اس دین آبائی کی طرف لوٹ آئے ، جس سے اللہ نے ہمیں نجات دی، تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے ایمان وتوحید کی دعوت دے کر اللہ پر جھوٹ باندھا تھا؟ مطلب یہ تھا کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ ہماری طرف سے ایسا ہو ۔
  2. 2 اپنا عزم ظاہر کرنے کے بعد معاملہ اللہ کی مشیت کے سپرد کر دیا۔ یعنی ہم تو اپنی رضا مندی سے اب کفر کی طرف نہیں لوٹ سکتے۔ ہاں اگر اللہ چاہے تو بات اور ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ کی طرح تعلیق بالمحال ہے۔
  3. 3 کہ وہ ہمیں ایمان پر ثابت رکھے گا اور ہمارے اور کفر واہل کفر کے درمیان حائل رہے گا، ہم پر اپنی نعمت کا اتمام فرمائے گا اور اپنے عذاب سے محفوظ رکھے گا ۔
  4. 4 اور اللہ جب فیصلہ کر لیتا ہے تو وہ یہی ہوتا ہے کہ اہل ایمان کو بچا کر مکذبین اور متکبرین کو ہلاک کر دیتا ہے ۔ یہ گویا عذاب الٰہی کے نزول کا مطالبہ ہے ۔

7:89 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:89 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:89

Al-Mukhtasar

89- تب تو ہم نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ گھڑا اگر ہم نے تمھارے کفر و شرک والے عقیدے کو اپنا لیا، اس کےبعد کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں اس سے نجات دی۔ ہمارے لیے کسی صورت میں بھی یہ درست اور مناسب نہیں کہ ہم تمھارے باطل دین میں واپس آجائیں۔ ہاں، اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اور بات ہے کیونکہ سب کچھ اس کی مرضی سے ہوتا ہے۔ ہمارے رب کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔ اس سے کوئی چیز چھپی نہیں۔ ہم نے اکیلے اللہ پر بھروسا کیا ہے تاکہ وہ ہمیں سیدھے راستے پر ثابت قدم رکھے اور ہمیں جہنم کی راہوں سے بچائے۔ اے ہمارے رب! ہمارے اور ہماری کافر قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور حق والے مظلوم کی سرکش ظالم کے خلاف مدد فرما۔ اے ہمارے پروردگار! تو ہی سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
42
مدینہ مصحف (604 صفحات)
162
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
162
نسخ مصحف (612 صفحات)
163
آیت 7:89 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:89 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:89 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 162 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 162 · نسخ مصحف (612 صفحات): 163.

آیت 7:89 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 42.

آیت 7:89 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:89: حروف کی تعداد 158، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:89 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:89 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,043 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:89 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:89 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play