سورۃ الاعراف 7:90 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 90 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1044، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 162 پر ہے۔
وَقَالَ ٱلۡمَلَأُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَوۡمِهِۦ لَئِنِ ٱتَّبَعۡتُمۡ شُعَيۡبًا إِنَّكُمۡ إِذٗا لَّخَٰسِرُونَ
اور ان کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا کہ اگر تم شعیب (علیہ السلام) کی راه پر چلو گے تو بےشک بڑا نقصان اٹھاؤ گے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اپنے آبائی مذہب کو چھوڑنا اور ناپ تول میں کمی نہ کرنا، یہ ان کے نزدیک خسارے والی بات تھی درآں حالیکہ ان دونوں باتوں میں ان ہی کا فائدہ تھا ۔ لیکن دنیا والوں کی نظر میں تو نفع عاجل (دنیا میں فوراً حاصل ہو جانے والا نفع) ہی سب کچھ ہوتا ہے جو ناپ تول میں ڈنڈی مار کر انہیں حاصل ہو رہا تھا، وہ اہل ایمان کی طرح آخرت کے نفع آجل (دیر میں ملنے والے نفع) کے لیے اسے کیوں چھوڑتے؟
7:90 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:90
Al-Mukhtasar
90- ان کی قوم کے کافر وڈیروں اور سرداروں نے، جو دعوتِ توحید کے منکر تھے، شعیب علیہ السلام اور ان کے دین سے لوگوں کو ڈراتے ہوئے کہا: اے ہماری قوم! اگر تم شعیب( علیہ السلام ) کے دین میں داخل ہوگئے اور تم نے اپنا اور اپنے آباء و اجداد کا دین چھوڑ دیا تو یقیناً تم تباہ و برباد ہو جاؤ گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 162
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 162
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 163
آیت 7:90 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:90 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:90 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 162 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 162 · نسخ مصحف (612 صفحات): 163.
آیت 7:90 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 7:90 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:90: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:90 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:90 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,044 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:90 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:90 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔