مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:94 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 94 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1048، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 162 پر ہے۔

وَمَآ أَرۡسَلۡنَا فِي قَرۡيَةٖ مِّن نَّبِيٍّ إِلَّآ أَخَذۡنَآ أَهۡلَهَا بِٱلۡبَأۡسَآءِ وَٱلضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمۡ يَضَّرَّعُونَ

اور ہم نے کسی بستی میں کوئی نبی نہیں بھیجا کہ وہاں کے رہنے والوں کو ہم نے سختی اور تکلیف میں نہ پکڑا ہو، تاکہ وه گڑ گڑائیں۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ”بَأْسَاءُ“ وہ تکلیفیں جو انسان کے بدن کو لاحق ہوں یعنی بیماری اور ”ضَرَّاءُ“ سے مراد فقر وتنگ دستی ۔ مطلب یہ ہے کہ جس کسی بستی میں بھی ہم نے رسول بھیجا، انہوں نے اس کی تکذیب کی جس کی پاداش میں ہم نے ان کو بیماری اور محتاجی میں مبتلا کردیا جس سے مقصد یہ تھا کہ وہ اللہ کی طرف رجوع کریں اور اس کی بارگاہ میں گڑ گڑائیں۔

7:94 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:94 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:94

Al-Mukhtasar

94- ہم نے جس بستی میں بھی کوئی نبی بھیجا اور وہاں کے باشندوں نے اسے جھٹلایا اور کفر کی راہ اختیار کی تو وہاں کے رہنے والوں کو ہم نے بدحالی، فقر و فاقہ اور بیماری میں مبتلا کر دیا تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے گڑگڑائیں اور کفر و تکبر کی راہ چھوڑ دیں۔ یہ قریشِ مکہ اور تمام کافروں اورجھٹلانے والوں کو تنبیہ تھی کہ سابقہ جھٹلانے والی قوموں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے دستور کو یاد رکھیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
162
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
162
نسخ مصحف (612 صفحات)
163
آیت 7:94 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:94 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:94 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 162 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 162 · نسخ مصحف (612 صفحات): 163.

آیت 7:94 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 7:94 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:94: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:94 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:94 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,048 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:94 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:94 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play