سورۃ البقرہ 2:108 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 108 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 115، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 17 پر ہے۔
أَمۡ تُرِيدُونَ أَن تَسۡـَٔلُواْ رَسُولَكُمۡ كَمَا سُئِلَ مُوسَىٰ مِن قَبۡلُۗ وَمَن يَتَبَدَّلِ ٱلۡكُفۡرَ بِٱلۡإِيمَٰنِ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ
کیا تم اپنے رسول سے یہی پوچھنا چاہتے ہو جو اس سے پہلے موسیٰ ﴿علیہ السلام﴾ سے پوچھا گیا تھا؟1 (سنو) ایمان کو کفر سے بدلنے واﻻ سیدھی راه سے بھٹک جاتا ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مسلمانوں (صحابہ (رضي الله عنهم) ) کو تنبیہ کی جارہی ہے کہ تم یہودیوں کی طرح اپنے پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) سے از راہ سرکشی غیر ضروری سوالات مت کیا کرو۔ اس میں اندیشۂ کفر ہے۔
2:108 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:108
Al-Mukhtasar
108-اے ایمان والو! یہ تمھارے شایان شان نہیں ہے کہ تم اپنے رسول کو زچ کرنے کے لیے یا اعتراض کرنے کے لیے سوالات کرو۔ یہ روش یہود کی ہے جنھوں نے قبل ازیں اپنے نبی موسیٰ علیہ السلام سے اس قسم کے بے جا سوال کیے تھے کہ ﴿اَرِنَا اللّٰہَ جَھْرَۃً﴾ ’’ہمیں اللہ تعالیٰ سامنے اور صاف دکھلا۔‘‘ (النسآء 153:4) اور جو ایمان کی راہ ترک کر کے کفر کا راستہ اختیار کرے، وہ یقیناً معتدل راستے، یعنی صراط مستقیم سے بھٹک چکا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 17
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 17
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 18
آیت 2:108 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:108 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:108 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 17 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 17 · نسخ مصحف (612 صفحات): 18.
آیت 2:108 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 2:108 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:108: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:108 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:108 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 115 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:108 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:108 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔