مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:109 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 109 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 116، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 17 پر ہے۔

وَدَّ كَثِيرٞ مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ لَوۡ يَرُدُّونَكُم مِّنۢ بَعۡدِ إِيمَٰنِكُمۡ كُفَّارًا حَسَدٗا مِّنۡ عِندِ أَنفُسِهِم مِّنۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ ٱلۡحَقُّۖ فَٱعۡفُواْ وَٱصۡفَحُواْ حَتَّىٰ يَأۡتِيَ ٱللَّهُ بِأَمۡرِهِۦٓۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ

ان اہل کتاب کے اکثر لوگ باوجود حق واضح ہوجانے کے محض حسد وبغض کی بنا پر تمہیں بھی ایمان سے ہٹا دینا چاہتے ہیں، تم بھی معاف کرو اور چھوڑو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰاپنا حکم ﻻئے۔ یقیناً اللہ تعالے ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

2:109 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:109 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:109

Al-Mukhtasar

109- یہود و نصاریٰ کی اکثریت اپنے دلوں میں موجود حسد کی وجہ سے یہ تمنا کرتی ہے کہ تم بھی ایمان لانے کے بعد پھر سے کفر کی طرف چلے جاؤ اور پہلے کی طرح بتوں کے پجاری بن جاؤ۔ وہ ان سب چیزوں کی تمنا نبی صلى اللہ عليہ وسلم کی اللہ کی طرف سے لائی ہوئی شریعت کی حقانیت واضح ہوجانے کے بعد کرتے ہیں۔ اے اہلِ ایمان! ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ آنے تک ان کی اس جہالت اور باطنی خباثت کو نظر انداز کردو۔ پھر بعد ازاں اللہ کا فیصلہ آگیا، وہ یہ کہ کافر کو اِن امور میں اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ اسلام قبول کر لے، یا جِزیہ دے، یا پھر لڑائی کے لیے تیار ہو جائے۔ بلاشبہ اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ یہودی اسے عاجز اور بے بس نہیں کر سکتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
33
مدینہ مصحف (604 صفحات)
17
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
17
نسخ مصحف (612 صفحات)
18
آیت 2:109 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:109 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:109 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 17 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 17 · نسخ مصحف (612 صفحات): 18.

آیت 2:109 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 33.

آیت 2:109 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:109: حروف کی تعداد 121، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:109 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:109 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 116 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:109 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:109 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play