مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:124 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 124 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 131، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 19 پر ہے۔

۞ وَإِذِ ٱبۡتَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِـۧمَ رَبُّهُۥ بِكَلِمَٰتٖ فَأَتَمَّهُنَّۖ قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامٗاۖ قَالَ وَمِن ذُرِّيَّتِيۖ قَالَ لَا يَنَالُ عَهۡدِي ٱلظَّٰلِمِينَ

جب ابراہیم ﴿علیہ السلام﴾ کو ان کے رب نے کئی باتوں سے آزمایا1 اور انہوں نے سب کو پورا کردیا تو اللہ نے فرمایا کہ میں تمہیں لوگوں کا امام بنا دوں گا، عرض کرنے لگے: اور میری اوﻻد کو2، فرمایا میرا وعده ﻇالموں سے نہیں۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 کلمات سے مراد احکام شریعت، مناسک حج، ذبح پسر، ہجرت، نارنمرود وغیرہ وہ تمام آزمائشیں ہیں، جن سے حضرت ابراہیم (عليه السلام) گزارے گئے اور ہر آزمائش میں کامیاب وکامران رہے، جس کے صلے میں امام الناس کے منصب پر فائز کئے گئے، چنانچہ مسلمان ہی نہیں، یہودی عیسائی حتیٰ کہ مشرکین عرب سب ہی میں ان کی شخصیت محترم اور پیشوا مانی اور سمجھی جاتی ہے۔
  2. 2 اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی اس خواہش کو پورا فرمایا، جس کا ذکر قرآن مجید میں ہی ہے: «وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ»۔ (العنکبوت: 27) ”ہم نے نبوت اور کتاب کو اس کی اولاد میں کردیا۔“ پس ہر نبی جسے اللہ نے مبعوث کیا اور ہر کتاب جو ابراہیم (عليه السلام) کے بعد نازل فرمائی، اولاد ابراہیم ہی میں یہ سلسلہ رہا۔ (ابن کثیر) اس کے ساتھ ہی یہ فرما کر کہ (میرا وعدہ ظالموں سے نہیں) اس امر کی وضاحت فرمادی کہ ابراہیم کی اتنی اونچی شان اور عنداللہ منزلت کے باوجود، اولاد ابراہیم میں سے جو ناخلف اور ظالم ومشرک ہوں گے، ان کی شقاوت ومحرومی کو دور کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں پیمبر زادگی کی جڑ کاٹ دی ہے۔ اگر ایمان وعمل صالح نہیں، تو پیرزادگی اور صاحبزادگی کی بارگاہ الٰہی میں کیا حیثیت ہوگی؟ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا فرمان ہے : «مَنْ بَطَّأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِه نَسَبُه» (صحيح مسلم ، كتاب الذكر والدعاء ... باب فضل الاجتماع على تلاوة القرآن ...) ”جس کو اس کا عمل پیچھے چھوڑ گیا، اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکے گا۔“

2:124 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:124 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:124

Al-Mukhtasar

124- اور اس وقت کو یاد کرو جب اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کو مختلف احکام اور ذمے داریاں دے کر آزمایا تو انھوں نے کامل ترین انداز میں ان احکام کی تعمیل کی اور نہایت خوبی سے ان ذمہ داریوں کو نبھایا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ابراہیم علیہ السلام سے فرمایا: میں آپ کو لوگوں کے لیے ایسا نمونہ بنا رہا ہوں کہ آپ کے افعال و اخلاق میں آپ کی اقتدا اور پیروی کی جائے گی۔ ابراہیم علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے رب! میری اولاد میں بھی ایسے امام اور قابلِ اقتدا افراد پیدا فرما کہ لوگ جن کے پیچھے چلیں۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں جواب دیتے ہوئے فرمایا: دین کے حوالے سے امامت کا یہ وعدہ تیری اولاد میں سے ظالموں کے لیے نہیں ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
19
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
19
نسخ مصحف (612 صفحات)
20
آیت 2:124 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:124 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:124 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 19 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 19 · نسخ مصحف (612 صفحات): 20.

آیت 2:124 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 2:124 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:124: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:124 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:124 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 131 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:124 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:124 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play