مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:125 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 125 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 132، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 19 پر ہے۔

وَإِذۡ جَعَلۡنَا ٱلۡبَيۡتَ مَثَابَةٗ لِّلنَّاسِ وَأَمۡنٗا وَٱتَّخِذُواْ مِن مَّقَامِ إِبۡرَٰهِـۧمَ مُصَلّٗىۖ وَعَهِدۡنَآ إِلَىٰٓ إِبۡرَٰهِـۧمَ وَإِسۡمَٰعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيۡتِيَ لِلطَّآئِفِينَ وَٱلۡعَٰكِفِينَ وَٱلرُّكَّعِ ٱلسُّجُودِ

ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لئے ﺛواب اور امن وامان کی جگہ بنائی1 ، تم مقام ابراہیم کو جائے نماز مقرر کرلو2، ہم نے ابراہیم ﴿علیہ السلام﴾ اور اسماعیل ﴿علیہ السلام﴾ سے وعده لیا کہ تم میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع سجده کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھو۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی نسبت سے جو اس کے بانی اول ہیں، بیت اللہ کی دو خصوصیتیں اللہ تعالیٰ نے یہاں بیان فرمائیں : ایک «مَثَابَةً لِلنَّاسِ» ”لوگوں کے لئے ثواب کی جگہ“ دوسرے معنی ہیں بار بار لوٹ کر آنے کی جگہ۔ جو ایک مرتبہ بیت اللہ کی زیارت سے مشرف ہوجاتا ہے، دوبارہ سہ بارہ آنے کے لئے بےقرار رہتا ہے۔ یہ ایسا شوق ہے جس کی کبھی تسکین نہیں ہوتی، بلکہ روزافزوں رہتا ہے۔ دوسری خصوصیت (امن کی جگہ) یعنی یہاں کسی دشمن کا بھی خوف نہیں رہتا چنانچہ زمانۂ جاہلیت میں بھی لوگ حدود حرم میں کسی دشمن جان سے بدلہ نہیں لیتے تھے۔ اسلام نے اس کے اس احترام کو باقی رکھا، بلکہ اس کی مزید تاکید اور توسیع کی۔
  2. 2 مقام ابراہیم سے مراد وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم (عليه السلام) تعمیر کعبہ کرتے رہے۔ اس پتھر پر حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے قدم کے نشانات ہیں۔ اب اس پتھر کو ایک شیشے میں محفوظ کردیا گیا ہے، جسے ہر حاجی ومعتمر طواف کے دوران باآسانی دیکھتا ہے۔ اس مقام پر طواف مکمل کرنے کے بعد دو رکعت پڑھنے کا حکم ہے۔ «وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى»۔

2:125 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:125 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:125

Al-Mukhtasar

125-اور یاد کرو جب ہم نے بیت اللہ کو ایسا مرجعِ خلائق بنایا کہ لوگوں کے دل اس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ لوگ جب بھی وہاں سے واپس جاتے ہیں تو پھر اسی کی طرف لوٹ کر آتے ہیں اور ہم نے اسے ان کے لیے امن کا گہوارہ بنا دیا۔ اس میں ان پر کوئی زیادتی نہیں ہوتی۔ اللہ تعالیٰ نے لوگوں سے کہا کہ اس پتھر کی جگہ کو جائے نماز بنا لو جس پر کھڑے ہو کر ابراہیم علیہ السلام کعبہ کی تعمیر کرتے رہے۔ اور ہم نے ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو تاکیدی حکم دیا کہ وہ بیت اللہ کو ظاہری نجاستوں اور بتوں کی گندگی سے پاک صاف رکھیں اور یہاں طواف، اعتکاف اور نماز وغیرہ ادا کرنے والوں کو پاکیزہ سازگار ماحول فراہم کریں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
19
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
19
نسخ مصحف (612 صفحات)
20
آیت 2:125 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:125 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:125 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 19 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 19 · نسخ مصحف (612 صفحات): 20.

آیت 2:125 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 2:125 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:125: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:125 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:125 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 132 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:125 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:125 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play