سورۃ البقرہ 2:136 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 136 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 143، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 21 پر ہے۔
قُولُوٓاْ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيۡنَا وَمَآ أُنزِلَ إِلَىٰٓ إِبۡرَٰهِـۧمَ وَإِسۡمَٰعِيلَ وَإِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَٱلۡأَسۡبَاطِ وَمَآ أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَآ أُوتِيَ ٱلنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمۡ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ أَحَدٖ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهُۥ مُسۡلِمُونَ
اے مسلمانو! تم سب کہو کہ ہم اللہ پر ایمان ﻻئے اور اس چیز پر بھی جو ہماری طرف اتاری گئی اور جو چیز ابراہیم اسماعیل اسحاق یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اوﻻد پر اتاری گئی اور جو کچھ اللہ کی جانب سے موسیٰ اور عیسیٰ (علیہما السلام) اور دوسرے انبیا (علیہم السلام) دیئے گئے۔ ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے، ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ایمان یہ ہے کہ تمام انبیا (عليهم السلام) کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو جو کچھ بھی ملا،یا نازل ہوا سب پر ایمان لایا جائے، کسی بھی کتاب یا رسول کا انکار نہ کیا جائے۔ کسی ایک کتاب یا نبی کا ماننا، کسی کو نہ ماننا، یہ انبیا کے درمیان تفریق ہے جس کو اسلام نے جائز نہیں رکھا ہے۔ البتہ عمل اب صرف قرآن کریم کے ہی احکام پر ہوگا۔ پچھلی کتابوں میں لکھی ہوئی باتوں پر نہیں کیوں کہ ایک تووہ اصلی حالت میں نہیں رہیں، تحریف شدہ ہیں، دوسرے قرآن نے ان سب کو منسوخ کردیا ہے۔
2:136 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:136
Al-Mukhtasar
136- اے مومنو! یہ جھوٹا دعویٰ کرنے والے یہود و نصاریٰ سے کہہ دو کہ ہم تو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے ہیں اور اس قرآن پر بھی جو ہماری طرف اتارا گیا ہے اور ہم اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹوں اسماعیل، اسحاق اور یعقوب علیہم السلام پر اتارا گیا اور اس پر بھی ہمارا ایمان ہے جو ان نبیوں پر نازل ہوا جو یعقوب علیہ السلام کی اولاد میں سے آئے۔ ہم اس تورات پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے عطا کی۔ اور اس انجیل پر بھی ہمارا ایمان ہے جو اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ علیہ السلام کو عطا کی۔ ہم تو ان تمام کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے تمام نبیوں کو عطا کیں۔ ہم ان کے مابین کسی ایک میں بھی کوئی تفریق نہیں کرتے کہ بعض پر ایمان لائیں اور بعض کا انکار کریں بلکہ ہم ان سب پر ایمان لاتے ہیں اور ہم اکیلے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے مطیع اور اس کے آگے جھکنے والے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 31
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 21
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 21
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 22
آیت 2:136 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:136 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:136 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 21 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 21 · نسخ مصحف (612 صفحات): 22.
آیت 2:136 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 31.
آیت 2:136 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:136: حروف کی تعداد 133، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:136 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:136 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 143 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:136 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:136 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔