مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:137 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 137 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 144، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 21 پر ہے۔

فَإِنۡ ءَامَنُواْ بِمِثۡلِ مَآ ءَامَنتُم بِهِۦ فَقَدِ ٱهۡتَدَواْۖ وَّإِن تَوَلَّوۡاْ فَإِنَّمَا هُمۡ فِي شِقَاقٖۖ فَسَيَكۡفِيكَهُمُ ٱللَّهُۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ

اگر وه تم جیسا ایمان ﻻئیں تو ہدایت پائیں، اور اگر منھ موڑیں تو وه صریح اختلاف میں ہیں، اللہ تعالی ان سے عنقریب آپ کی کفایت کرے گا1 اور وه خوب سننے اور جاننے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 صحابہ کرام (رضي الله عنهم) بھی اسی مذکورہ طریقے پر ایمان لائے تھے، اس لئے صحابہ (رضي الله عنهم) کی مثال دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ اسی طرح ایمان لائیں جس طرح اے صحابہ (رضي الله عنهم) ! تم ایمان لائے ہو تو پھر یقیناً وہ ہدایت یافتہ ہوجائیں گے۔ اگر وہ ضد اور اختلاف میں منہ موڑیں گے، تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ان کی سازشیں آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گی کیوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی کفایت کرنے والا ہے۔ چنانچہ چند سالوں میں ہی یہ وعدہ پورا ہوا اور بنوقینقاع اور بنونضیر کو جلاوطن کردیا گیا اور بنوقریظہ قتل کئے گئے۔ تاریخی روایات میں ہے کہ حضرت عثمان (رضي الله عنه) کی شہادت کے وقت ایک مصحف عثمان ان کی اپنی گود میں تھا اور اس آیت کے جملہ «فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ» پر ان کے خون کے چھینٹے گرے بلکہ دھار بھی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مصحف آج بھی ترکی میں موجود ہے۔

2:137 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:137 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:137

Al-Mukhtasar

137- اگر یہود و نصاریٰ اور دیگر کفارتمھارے ایمان لانے کی طرح ایمان لائیں تو وہ اللہ تعالیٰ کی پسندیدہ سیدھی راہ کی طرف ہدایت پا جائیں گے اور اگر انھوں نے ایمان لانے سے گریز کیا کہ سارے یا کچھ انبیاء کی تکذیب کی تو پھر وہ صرف اختلاف برائے اختلاف اور دشمنی میں پڑے ہوئے ہیں، لہٰذا اے نبی! آپ غم زدہ نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کی ایذا رسانیوں کے مقابلے میں آپ کو کافی ہے۔ وہ آپ کو ان کے شر سے بچائے گا اور آپ کی ان کے خلاف مدد کرے گا۔ وہ ان کی باتیں اچھی طرح سننے والا اور ان کی نیتوں اور افعال کو خوب جاننے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
21
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
21
نسخ مصحف (612 صفحات)
22
آیت 2:137 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:137 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:137 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 21 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 21 · نسخ مصحف (612 صفحات): 22.

آیت 2:137 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 2:137 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:137: حروف کی تعداد 81، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:137 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:137 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 144 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:137 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:137 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play