مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:148 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 148 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 155، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 23 پر ہے۔

وَلِكُلّٖ وِجۡهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَاۖ فَٱسۡتَبِقُواْ ٱلۡخَيۡرَٰتِۚ أَيۡنَ مَا تَكُونُواْ يَأۡتِ بِكُمُ ٱللَّهُ جَمِيعًاۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ

ہر شخص ایک نہ ایک طرف متوجہ ہو رہا ہے1 تم نیکیوں کی طرف دوڑو۔ جہاں کہیں بھی تم ہوگے، اللہ تمہیں لے آئے گا۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی ہر مذہب والے نے اپنا پسندیدہ قبلہ بنا رکھا ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے۔ ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ ہر ایک مذہب نے اپنا ایک منہاج اور طریقہ بنا رکھا ہے، جیسے قرآن مجید کے دوسرے مقام پر ہے: «لِكُلّٖ جَعَلۡنَا مِنكُمۡ شِرۡعَةٗ وَمِنۡهَاجٗاۚ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَكُمۡ أُمَّةٗ وَٰحِدَةٗ وَلَٰكِن لِّيَبۡلُوَكُمۡ فِي مَآ ءَاتَىٰكُمۡ» [المائدة: 48]. یعنی اللہ تعالیٰ نے ہدایت اور ضلالت دونوں کی وضاحت کے بعد انسان کو ان دونوں میں سے کسی کو بھی اختیار کرنے کی جو آزادی دی ہے، اس کی وجہ ے مختلف طریقے اور دستور لوگوں نے بنا لئے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہتا تو سب کو ایک ہی راستےیعنی ہدایت کے راستے پر چلا سکتا تھا، لیکن یہ سلب اختیارات کے بغیر ممکن نہ تھا اور اختیار دینے سے مقصود ان کا امتحان ہے۔ اس لئے اےمسلمانو! تم تو خیرات کی طرف سبقت کرو، یعنی نیکی اور بھلائی ہی کے راستے پر گامزن رہو اور یہ وحی الٰہی اور اتباع رسول (صلى الله عليه وسلم) ہی کا راستہ ہے جس سے دیگر اہل ادیان محروم ہیں۔

2:148 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:148 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:148

Al-Mukhtasar

148- ہر امت کے لیے روحانی یا حسی جہت اور قبلہ ہے جس کی طرف وہ رخ کرتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر امتوں کا قبلے میں اور اللہ کے مقرر کردہ احکام میں اختلاف ہے۔ مختلف امتوں کا قبلہ مختلف ہونا نقصان دہ نہیں اگر وہ اللہ کے حکم سے ہو۔ اے اہلِ ایمان! تمھیں جن خیر کے کاموں کا حکم دیا گیا ہے، انھیں بجا لانے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو۔ تم جہاں بھی ہوئے، اللہ تعالیٰ روزِ قیامت تمھیں تمھارے اعمال کا بدلہ دینے کے لیے ضرور جمع کرے گا۔ وہ تمھیں جمع کرنے اور بدلہ دینے سے عاجز نہیں بلکہ وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
23
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
23
نسخ مصحف (612 صفحات)
24
آیت 2:148 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:148 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:148 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 23 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 23 · نسخ مصحف (612 صفحات): 24.

آیت 2:148 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 2:148 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:148: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:148 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:148 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 155 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:148 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:148 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play