سورۃ البقرہ 2:152 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 152 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 159، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 23 پر ہے۔
فَٱذۡكُرُونِيٓ أَذۡكُرۡكُمۡ وَٱشۡكُرُواْ لِي وَلَا تَكۡفُرُونِ
اس لئے تم میرا ذکر کرو، میں بھی تمہیں یاد کروں گا، میری شکر گزاری کرو اور ناشکری سے بچو۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 پس ان نعمتوں پر تم میرا ذکر اور شکر کرو۔ کفران نعمت مت کرو۔ ذکر کا مطلب ہر وقت اللہ کو یاد کرنا ہے، یعنی اس کی تسبیح، تہلیل اور تکبیر بلند کرو اور شکر کا مطلب اللہ کی دی ہوئی قوتوں اور توانائیوں کو اس کی اطاعت میں صرف کرنا ہے۔ خداداد قوتوں کو اللہ کی نافرمانی میں صرف کرنا، یہ اللہ کی ناشکرگزاری (کفران نعمت) ہے۔ شکر کرنے پر مزید احسانات کی نوید اور ناشکری پر عذاب شدید کی وعید ہے۔««لَئِنْ شَكَرْتُمْ لأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ» (ابراھیم: 7)۔
2:152 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:152
Al-Mukhtasar
152- تم دل و زبان سے میرا ذکر کرو اور اعمال سے اس کا اظہار کرو تو میں تمھاری اچھی تعریف کر کے اورتمھاری حفاظت کر کے تمھارا ذکر کروں گا کیونکہ جیسا عمل ویسا بدلہ۔ ان انعامات پر میرا شکر کرو جو میں نے تم پر کیے ہیں، ان کی قدر کرو۔ ان کی ناقدری اور انکار کر کے اور حرام امور میں انھیں استعمال کر کے میری ناشکری نہ کرو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 6
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 23
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 23
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 24
آیت 2:152 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:152 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:152 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 23 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 23 · نسخ مصحف (612 صفحات): 24.
آیت 2:152 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 6.
آیت 2:152 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:152: حروف کی تعداد 32، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:152 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:152 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 159 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:152 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:152 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔