سورۃ البقرہ 2:151 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 151 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 158، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 23 پر ہے۔
كَمَآ أَرۡسَلۡنَا فِيكُمۡ رَسُولٗا مِّنكُمۡ يَتۡلُواْ عَلَيۡكُمۡ ءَايَٰتِنَا وَيُزَكِّيكُمۡ وَيُعَلِّمُكُمُ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمۡ تَكُونُواْ تَعۡلَمُونَ
جس1 طرح ہم نے تم میں تمہی میں سے رسول بھیجا جو ہماری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب وحکمت اور وه چیزیں سکھاتا ہے جن سے تم بےعلم تھے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 كما (جس طرح) کا تعلق ماقبل کلام سے ہے، یعنی یہ اتمام نعمت اور توفیق ہدایت تمہیں اس طرح ملی جس طرح اس سے پہلے تمہارے اندر تمہیں میں سے ایک رسول بھیجا جو تمہارا تزکیہ کرتا، کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا اور جن کا تمہیں علم نہیں، وہ سکھلاتا ہے۔
2:151 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:151
Al-Mukhtasar
151- جس طرح ہم نے تم پر ایک دوسری نعمت بھی کی کہ ہم نے تمھی میں سے تمھاری طرف ایک رسول مبعوث کیا جو تمھیں ہماری آیتیں سناتا ہے۔ وہ تمھیں فضیلت والے نیک امور کا حکم دے کر اور گھٹیا ناجائز کاموں سے منع کر کے پاک صاف کرتا ہے، وہ تمھیں قرآن و سنت کی تعلیم دیتا ہے اور تمھیں دین و دنیا کی وہ باتیں سکھاتا ہے جن سے تم لاعلم ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 23
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 23
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 24
آیت 2:151 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:151 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:151 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 23 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 23 · نسخ مصحف (612 صفحات): 24.
آیت 2:151 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 2:151 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:151: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:151 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:151 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 158 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:151 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:151 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔