سورۃ البقرہ 2:159 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 159 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 166، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 24 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكۡتُمُونَ مَآ أَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡبَيِّنَٰتِ وَٱلۡهُدَىٰ مِنۢ بَعۡدِ مَا بَيَّنَّٰهُ لِلنَّاسِ فِي ٱلۡكِتَٰبِ أُوْلَٰٓئِكَ يَلۡعَنُهُمُ ٱللَّهُ وَيَلۡعَنُهُمُ ٱللَّٰعِنُونَ
جو لوگ ہماری اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم اسے اپنی کتاب میں لوگوں کے لئے بیان کرچکے ہیں، ان لوگوں پر اللہ کی اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اللہ تعالیٰ نے جو باتیں اپنی کتاب میں نازل فرمائی ہیں، انہیں چھپانا اتنا بڑا جرم ہے کہ اللہ کے علاوہ دیگر لعنت کرنے والے بھی اس پر لعنت کرتے ہیں۔ حدیث میں ہے : «مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَكَتَمَهُ، أُلْجِمَ يَوْمَ القِيَامَةِ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ» (أبو داود ، كتاب العلم باب كراهية منع العلم ، وسنن ترمذي حديث 651 وقال حديث حسن) ”جس سے کوئی ایسی بات پوچھی گئی جس کا اس کو علم تھا اور اس نے اسے چھپایا تو قیامت والے دن آگ کی لگام اس کے منہ میں دی جائے گی۔“
2:159 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:159
Al-Mukhtasar
159- نبی صلى اللہ عليہ وسلم اور آپ کی شریعت کی صداقت کے وہ واضح دلائل جو ہم نے یہود و نصاریٰ کی کتابوں میں اتارے ہیں اور انھیں لوگوں کے لیے بالکل واضح کر دیا ہے، ان کو چھپانے والے یہود و نصاریٰ پر اللہ تعالیٰ لعنت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فرشتے، انبیاء اور تمام لوگ بددعا کرتے ہیں کہ اللہ انھیں اپنی رحمت سے دور کر دے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 24
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 24
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 25
آیت 2:159 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:159 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:159 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 24 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 24 · نسخ مصحف (612 صفحات): 25.
آیت 2:159 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 2:159 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:159: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:159 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:159 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 166 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:159 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:159 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔