مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:158 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 158 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 165، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 24 پر ہے۔

۞ إِنَّ ٱلصَّفَا وَٱلۡمَرۡوَةَ مِن شَعَآئِرِ ٱللَّهِۖ فَمَنۡ حَجَّ ٱلۡبَيۡتَ أَوِ ٱعۡتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِمَاۚ وَمَن تَطَوَّعَ خَيۡرٗا فَإِنَّ ٱللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ

صفا اور مروه اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں1 ، اس لئے بیت اللہ کا حج وعمره کرنے والے پر ان کا طواف کرلینے میں بھی کوئی گناه نہیں2 اپنی خوشی سے بھلائی کرنے والوں کا اللہ قدردان ہے اور انہیں خوب جاننے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 شَعَائِرُ شَعِيرَةٌ کی جمع ہے، جس کے معنی علامت کے ہیں، یہاں حج کے وہ مناسک (مثلاً موقف، سعی، منحر، ہدی (قربانی) کو اشعار کرنا وغیرہ) مراد ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں۔
  2. 2 صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا، حج کا ایک رکن ہے۔ لیکن قرآن کے الفاظ (کوئی گناہ نہیں) سے بعض صحابہ (رضي الله عنهم) کو یہ شبہ ہوا کہ شاید یہ ضروری نہیں ہے۔ حضرت عائشہ (رضي الله عنه) کے علم مین جب یہ بات آئی تو انہوں نے فرمایا: اگر اس کا یہ مطلب ہوتا تو پھر اللہ تعالیٰ یوں فرماتا: «فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ لا يَطَّوَّفَ بِهمَا» ”اگر ان کا طواف نہ کرے تو کوئی گناہ نہیں“ پھر اس کی شان نزول بیان فرمائی کہ انصار قبول اسلام سے قبل مناۂ طاغیہ (بت) کے نام کا تلبیہ پکارتے، جس کی وہ مشلل پہاڑی پر عبادت کرتے تھے اور پھر مکہ پہنچ کر ایسے لوگ صفا مروہ کے درمیان سعی کو گناہ سمجھتے تھے، مسلمان ہونے کے بعد انہوں نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) سے پوچھا تو یہ آیت نازل ہوئی جس میں کہا گیا کہ صفا مروہ کے درمیان سعی گناہ نہیں۔ (صحيح بخاري، كتاب الحج باب وجوب الصفا والمروة) بعض حضرات نے اس کا پس منظر اس طرح بیان فرمایا ہے کہ جاہلیت میں مشرکوں نے صفا پہاڑی پر ایک بت (اساف) مروہ پہاڑی پر نائلہ بت رکھا ہوا تھا، جنہیں وہ سعی کے دوران بوسہ دیتے یا چھوتے۔ جب مسلمان ہوئے تو ان کے ذہن میں آیا کہ صفا مروہ کے درمیان سعی تو شاید گناہ ہو، کیوں کہ اسلام سے قبل دو بتوں کی وجہ سے سعی کرتے رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ان کے اس وہم اور خلش کو دور فرما دیا۔ اب یہ سعی ضروری ہے جس کا آغاز صفا سے اور خاتمہ مروہ پر ہوتا ہے۔ (ایسر التفاسیر)۔

2:158 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:158 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:158

Al-Mukhtasar

158- صفا و مروہ کعبۃ اللہ کے قریب دو مشہور پہاڑیاں ہیں جو شریعت کے ظاہری نشانات میں سے ہیں۔ جوشخص حج یا عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے لیے بیت اللہ کا قصد کرے تو اس پر ان دونوں کے درمیان سعی کرنے میں کوئی گناہ نہیں۔ ’’ گناہ نہیں‘‘ کا اسلوبِ بیان اس لیے اختیار کیا گیا کہ کچھ مسلمانوں کے ذہن میں یہ تھا کہ یہ جاہلیت کی رسم ہے اور اس سعی سے گناہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے واضح فرما دیا کہ ایسا نہیں بلکہ یہ مناسکِ حج میں سے ہے۔ اور جو شخص مستحب امور کو دل کی خوشی سے خالص اللہ کو راضی کرنے کے لیے بجا لاتا ہے تو یقیناً اللہ بڑا قدردان ہے، انھیں قبول کر کے ان پر ثواب بھی دے گا۔ وہ علیم بھی ہے جو نیکی کرنے والوں اور ثواب کے مستحقین کو خوب جانتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
24
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
24
نسخ مصحف (612 صفحات)
25
آیت 2:158 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:158 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:158 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 24 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 24 · نسخ مصحف (612 صفحات): 25.

آیت 2:158 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 2:158 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:158: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:158 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:158 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 165 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:158 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:158 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play