سورۃ البقرہ 2:170 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 170 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 177، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 26 پر ہے۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّبِعُواْ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ قَالُواْ بَلۡ نَتَّبِعُ مَآ أَلۡفَيۡنَا عَلَيۡهِ ءَابَآءَنَآۚ أَوَلَوۡ كَانَ ءَابَآؤُهُمۡ لَا يَعۡقِلُونَ شَيۡـٔٗا وَلَا يَهۡتَدُونَ
اور ان سے جب کبھی کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب کی تابعداری کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اس طریقے کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا، گو ان کے باپ دادے بےعقل اور گم کرده راه ہوں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 آج بھی اہل بدعت کو سمجھایا جائے کہ ان بدعات کی دین میں کوئی اصل نہیں تو وہ یہی جواب دیتے ہیں کہ یہ رسمیں تو ہمارے آباواجداد سے چلی آرہی ہیں۔ حالانکہ آباواجداد بھی دینی بصیرت سے بےبہرہ اور ہدایت سے محروم رہ سکتے ہیں، اس لئے دلائل شریعت کے مقابلے میں آباپرستی یا اپنے ائمہ وعلما کی اتباع غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس دلدل سے نکالے۔
2:170 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:170
Al-Mukhtasar
170- جب ان کفار سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نازل کیے ہوئے نور و ہدایت کی پیروی کرو تو وہ محض ضد کی بنا پر کہتے ہیں کہ ہم تو اپنے آباء و اجداد کے عقائد اور رسم و رواج کو اپنائیں گے۔ اگر ان کے آباء و اجداد کو نور و ہدایت کی ذرہ بھرسمجھ نہ ہو اور نہ انھیں اس حق کی شناسائی ہو جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے تو کیا پھر بھی یہ انھی کی اتباع کریں گے؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 26
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 25
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 26
آیت 2:170 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:170 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:170 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 26 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 25 · نسخ مصحف (612 صفحات): 26.
آیت 2:170 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 2:170 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:170: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:170 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:170 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 177 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:170 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:170 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔