سورۃ البقرہ 2:171 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 171 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 178، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 26 پر ہے۔
وَمَثَلُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ كَمَثَلِ ٱلَّذِي يَنۡعِقُ بِمَا لَا يَسۡمَعُ إِلَّا دُعَآءٗ وَنِدَآءٗۚ صُمُّۢ بُكۡمٌ عُمۡيٞ فَهُمۡ لَا يَعۡقِلُونَ
کفار کی مثال ان جانوروں کی طرح ہے جو اپنے چرواہے کی صرف پکار اور آواز ہی کو سنتے ہیں (سمجھتے نہیں) وه بہرے، گونگے اور ا ندھے ہیں، انہیں عقل نہیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ان کافروں کی مثال جنہوں نے تقلید آبا میں اپنی عقل وفہم کو معطل کر رکھا ہے، ان جانوروں کی طرح ہے جن کو چرواہا بلاتا اور پکارتا ہے وہ جانور آواز تو سنتے ہیں، لیکن یہ نہیں سمجھتے کہ انہیں کیوں بلایا اور پکارا جارہا ہے؟ اسی طرح یہ مقلدین بھی بہرے ہیں کہ حق کی آواز نہیں سنتے، گونگے ہیں کہ حق ان کی زبان سےنہیں نکلتا، اندھے ہیں کہ حق کے دیکھنے سے عاجز ہیں اور بےعقل ہیں کہ دعوت حق اور دعوت توحید وسنت کے سمجھنے سے قاصر ہیں۔ یہاں دعا سے قریب کی آواز اور ندا سے دور کی آواز مراد ہے۔
2:171 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:171
Al-Mukhtasar
171- اپنے آباء و اجداد کی پیروی کرنے میں ان کافروں کی مثال اس چرواہے کی طرح ہے جو اپنے جانوروں کو آواز لگاتا ہے تو وہ اس کی آواز سنتے ہیں لیکن بات نہیں سمجھتے۔ وہ ایسے بہرے ہیں کہ حق کو سن کر اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے، وہ گونگے ہیں کہ ان کی زبانوں سے حق نہیں نکلتا، وہ اندھے ہیں کہ انھیں حق دکھائی بھی نہیں دیتا، اس لیے جس ہدایت کی طرف آپ انھیں بلاتے ہیں، وہ ان کی سمجھ میں نہیں آتی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 26
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 25
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 26
آیت 2:171 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:171 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:171 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 26 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 25 · نسخ مصحف (612 صفحات): 26.
آیت 2:171 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 2:171 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:171: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:171 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:171 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 178 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:171 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:171 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔