مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:190 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 190 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 197، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 29 پر ہے۔

وَقَٰتِلُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ ٱلَّذِينَ يُقَٰتِلُونَكُمۡ وَلَا تَعۡتَدُوٓاْۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلۡمُعۡتَدِينَ

لڑو اللہ کی راه میں ان سے جو تم سے لڑتے ہیں اور زیادتی نہ کرو1 ، اللہ تعالیٰ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس آیت میں پہلی مرتبہ ان لوگوں سے لڑنے کی اجازت دی گئی ہے جو مسلمانوں سے آمادہ قتال رہتے تھے۔ تاہم زیادتی سے منع فرمایا، جس کا مطلب یہ ہے کہ مثلہ مت کرو، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو قتل نہ کرو جن کا جنگ میں حصہ نہ ہو، اسی طرح درخت وغیرہ جلا دینا، یا جانوروں کو بغیر مصلحت کے ما ر ڈالنا بھی زیادتی ہے، جن سے بچا جائے۔ (ابن کثیر)

2:190 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:190 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:190

Al-Mukhtasar

190- اللہ کے کلمہ اور دین کی سر بلندی کے لیے ان کافروں سے لڑائی کرو جو اللہ کے دین سےتمھیں روکنے کے لیے تمھارے ساتھ لڑائی کرتے ہیں لیکن بچوں،عورتوں، بوڑھوں کو قتل کر کے یا مقتولین کا مثلہ وغیرہ کر کے اللہ تعالیٰ کی حدوں سے تجاوز نہ کرو۔ بے شک اللہ تعالیٰ اپنے احکام و شرائع میں اپنی مقرر کردہ حدوں سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
29
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
29
نسخ مصحف (612 صفحات)
30
آیت 2:190 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:190 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:190 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 29 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 29 · نسخ مصحف (612 صفحات): 30.

آیت 2:190 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 2:190 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:190: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:190 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:190 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 197 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:190 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:190 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play