سورۃ البقرہ 2:189 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 189 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 196، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 29 پر ہے۔
۞ يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡأَهِلَّةِۖ قُلۡ هِيَ مَوَٰقِيتُ لِلنَّاسِ وَٱلۡحَجِّۗ وَلَيۡسَ ٱلۡبِرُّ بِأَن تَأۡتُواْ ٱلۡبُيُوتَ مِن ظُهُورِهَا وَلَٰكِنَّ ٱلۡبِرَّ مَنِ ٱتَّقَىٰۗ وَأۡتُواْ ٱلۡبُيُوتَ مِنۡ أَبۡوَٰبِهَاۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ
لوگ آپ سے چاند کے بارے میں سوال کرتے ہیں آپ کہہ دیجیئے کہ یہ لوگوں (کی عبادت) کے وقتوں اور حج کے موسم کے لئے ہے (احرام کی حالت میں) اور گھروں کے پیچھے سے تمہارا آنا کچھ نیکی نہیں، بلکہ نیکی واﻻ وه ہے جو متقی ہو۔ اور گھروں میں تو دروازوں میں سے آیا کرو1 اور اللہ سے ڈرتے رہو، تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 انصار جاہلیت میں جب حج یا عمرہ کا احرام باندھ لیتے اور پھر کسی خاص ضرورت کے لئے گھر آنے کی ضرورت پڑ جاتی تو دروازے سے آنے کی بجائے پیچھے سے دیوار پھلانگ کر اندر آتے، اس کو وہ نیکی سمجھتے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ نیکی نہیں ہے۔ (ایسرالتفاسیر)
2:189 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:189
Al-Mukhtasar
189- اے رسول! یہ آپ سے چاند کی تخلیق اور اس کی حالت کی تبدیلی کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو انھیں اس کی حکمت کے بارے میں بتایئے کہ یہ لوگوں کو وقت بتانے کے لیے ہے تاکہ اس کے ساتھ وہ اپنی عبادات کے اوقات پہچان لیں، جیسے حج کے مہینے، رمضان کا مہینہ، زکاۃ کے لیے سال کا گزر جانا، اور باہمی معاملات میں اپنے اوقات معلوم کریں، جیسے دیتوںاور قرضوں کی ادائیگی میں مدت کا تعین وغیرہ۔ یہ کوئی خیر اور نیکی نہیں کہ تم حج یا عمرے کا احرام باندھنے کے بعد گھروں میں ان کے پچھلے حصے سے آؤ جیسا کہ تم زمانۂ جاہلیت میں خیال کرتے تھے بلکہ حقیقی نیکی اس شخص کی ہے جو ظاہر و باطن میں اللہ سے ڈرے۔ تمھارا گھروں میں دروازوں سے داخل ہونا تمھارے لیے آسان اور مشقت سے بالاتر ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تمھیں کسی ایسے کام کا ذمہ دار اور پابند نہیں ٹھہرایا جس میں تمھارے لیے مشقت اور تنگی ہو۔ اپنے اور اللہ کے عذاب کے درمیان اعمالِ صالحہ کی رکاوٹ کھڑی کرو تاکہ تم اپنی رغبت والی چیزیں پانے میں کامیاب ہو سکو اور ان چیزوں سے نجات پا سکو جن سے تم ڈرتے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 29
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 29
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 30
آیت 2:189 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:189 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:189 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 29 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 29 · نسخ مصحف (612 صفحات): 30.
آیت 2:189 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 2:189 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:189: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:189 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:189 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 196 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:189 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:189 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔