سورۃ البقرہ 2:20 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 27، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 4 پر ہے۔
يَكَادُ ٱلۡبَرۡقُ يَخۡطَفُ أَبۡصَٰرَهُمۡۖ كُلَّمَآ أَضَآءَ لَهُم مَّشَوۡاْ فِيهِ وَإِذَآ أَظۡلَمَ عَلَيۡهِمۡ قَامُواْۚ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَذَهَبَ بِسَمۡعِهِمۡ وَأَبۡصَٰرِهِمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ
قریب ہے کہ بجلی ان کی آنکھیں اُچک لے جائے، جب ان کے لئے روشنی کرتی ہے تو اس میں چلتے پھرتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا کرتی ہے تو کھڑے ہوجاتے ہیں1 اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کے کانوں اور آنکھوں کو بیکار کردے2۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے واﻻ ہے
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ منافقین کے ایک دوسرے گروہ کا ذکر ہے جس پر کبھی حق واضح ہوتا ہے اور کبھی اس کی بابت وہ ریب وشک میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ پس ان کے دل ریب وتردد میں اس بارش کی طرح ہیں جو اندھیروں (شکوک، کفر اور نفاق) میں اترتی ہے، گرج چمک سے ان کے دل ڈر ڈر جاتے ہیں، حتیٰ کہ خوف کے مارے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس لیتے ہیں۔ لیکن یہ تدبیریں اور یہ خوف ودہشت انہیں اللہ کی گرفت سے نہیں بچا سکے گا، کیوں کہ وہ اللہ کے گھیرے سے نہیں نکل سکتے۔ کبھی حق کی کرنیں ان پر پڑتی ہیں تو حق کی طرف جھک پڑتے ہیں، لیکن پھر جب اسلام یا مسلمانوں پر مشکلات کا دور آتا ہے تو پھر حیران وسرگردان کھڑے ہوجاتے ہیں۔ (ابن کثیر) منافقین کا یہ گروہ آخر وقت تک تذبذب اور گومگو کا شکار اور قبول حق (اسلام) سے محروم رہتا ہے۔
- 2 اس میں اس امر کی تنبیہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو وہ اپنی دی ہوئی صلاحیتوں کو سلب کرلے۔ اس لئے انسانوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے گریزاں اور اس کے عذاب اور مواخذے سے کبھی بےخوف نہیں ہونا چاہیے۔
2:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:20
Al-Mukhtasar
20- قریب ہے کہ بجلی کی شدید چمک ان کی بینائی ختم کر دے۔ جب ان کے لیے تھوڑی سی بجلی چمکتی ہے اور روشنی ہوتی ہے تو وہ آگے بڑھتے ہیں اور جب بجلی کی چمک اور روشنی ختم ہو جاتی ہے تو تاریکی میں کھڑے رہ جاتے ہیں اور حرکت تک نہیں کرتے۔ حق سے ان کے منہ موڑنے کے جرم میں اگر اللہ چاہے تو اپنی قدرت کاملہ سے ان کی سماعت اور بصارت ہمیشہ کے لیے ختم کر دے۔اس مثال میں بارش سے مراد قرآن مجید ہے۔ کڑک کی آواز سے مراد قرآن میں موجود تنبیہات ہیں۔ بجلی کی روشنی کو حق کے ظاہر ہونے سے تشبیہ دی گئی ہے۔ جس طرح بجلی کی چمک سے کبھی روشنی ہوتی ہے، اسی طرح کبھی حق ان کے لیے واضح ہو جاتا ہے۔ حق سے منہ موڑنے اور اسے قبول نہ کرنے کو بجلی کے کڑکے سن کر کانوں میں انگلیاں ٹھونسنے سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ان دونوں مثالوں والے لوگوں اور منافقوں کے درمیان مشابہت کی و جہ یہ ہے کہ دونوں ہی فائدہ حاصل نہیں کر پاتے۔ آگ والی مثال میں آگ جلانے والوں کو سوائے اندھیرے اور حرارت کے کچھ حاصل نہیں ہوا اور پانی والی مثال میں بارش سے فائدہ اٹھانے کی توقع رکھنے والوں نے بجلی اور کڑک کے خوف کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔ بالکل اسی طرح منافقوں کو اسلام میں سوائے شدت اور سختی کے کچھ نظر نہیں آتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 4
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 4
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 5
آیت 2:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 4 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 4 · نسخ مصحف (612 صفحات): 5.
آیت 2:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 2:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:20: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 27 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔