سورۃ البقرہ 2:201 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 201 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 208، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 31 پر ہے۔
وَمِنۡهُم مَّن يَقُولُ رَبَّنَآ ءَاتِنَا فِي ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةٗ وَفِي ٱلۡأٓخِرَةِ حَسَنَةٗ وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ
اور بعض لوگ وه بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں نیکی دے1 اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے نجات دے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اعمال خیر کی توفیق، یعنی اہل ایمان دنیا میں بھی دنیا طلب نہیں کرتے، بلکہ نیکی کی ہی توفیق طلب کرتے ہیں۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کثرت سے یہ دعا پڑھتے تھے۔ طواف کے دوران لوگ ہر چکر کی الگ الگ دعا پڑھتے ہیں جو خود ساختہ ہیں، ان کے بجائے طواف کے وقت یہی دعا «رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً» رکن یمانی اور حجر اسود کے دمیان پڑھنا مسنون عمل ہے۔
2:201 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:201
Al-Mukhtasar
201- اور لوگوں میں سے ایک گروہ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر یقین رکھنے والا ہے۔ یہ لوگ اپنے رب سے دنیا کی نعمتیں اور اس میں عمل صالح کی دعا کرنے کے ساتھ ساتھ جنت پانے اور دوزخ کے عذاب سے بچنے کی دعا کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 31
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 31
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 32
آیت 2:201 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:201 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:201 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 31 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 31 · نسخ مصحف (612 صفحات): 32.
آیت 2:201 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 2:201 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:201: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:201 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:201 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 208 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:201 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:201 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔