مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:200 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 200 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 207، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 31 پر ہے۔

فَإِذَا قَضَيۡتُم مَّنَٰسِكَكُمۡ فَٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ كَذِكۡرِكُمۡ ءَابَآءَكُمۡ أَوۡ أَشَدَّ ذِكۡرٗاۗ فَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ رَبَّنَآ ءَاتِنَا فِي ٱلدُّنۡيَا وَمَا لَهُۥ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ مِنۡ خَلَٰقٖ

پھر جب تم ارکان حج ادا کر چکو تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو جس طرح تم اپنے باپ دادوں کا ذکر کیا کرتے تھے، بلکہ اس سے بھی زیاده1 بعض لوگ وه بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں دے۔ ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 عرب کے لوگ حج سے فراغت کے بعد منیٰ میں میلہ لگاتے اور آباواجداد کے کارناموں کا ذکر کرتے، مسلمانوں کو کہا جا رہا ہے کہ جب تم ذوالحجہ کو کنکریاں مارنے، قربانی کرنے، سرمنڈانے، طواف کعبہ اور سعی صفا ومروہ سے فارغ ہو جاؤ تو اس کے بعد جو تین دن منیٰ میں قیام کرنا ہے تو وہاں خوب اللہ کا ذکر کرو، جیسے جاہلیت میں تم اپنے آبا کا تذکرہ کیا کرتے تھے۔

2:200 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:200 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:200

Al-Mukhtasar

200- جب تم اعمالِ حج مکمل کر کے فارغ ہو جاؤ تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو اور کثرت سے اس کی ثنا کرو جیسے تم اپنے آباء و اجداد کا فخریہ تذکرہ کرتے تھے بلکہ اپنے آباء و اجداد کے تذکرے سے بھی زیادہ اللہ کا ذکر اور تعریف و ثنا بیان کرو کیونکہ دنیا کی ہر نعمت جس سے تم لطف اندوز ہو رہے ہو، وہ اسی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی عطا کی ہوئی ہے۔ لوگ مختلف طرح کے ہیں، ان میں سے کوئی تو کافر مشرک ہے جو صرف اس دنیا کی زندگی پر یقین رکھتا ہے، چنانچہ وہ اللہ تعالیٰ سے صرف دنیا کی نعمتوں، زیب و زینت، صحت اور مال و اولاد کا سوال کرتا ہے۔ دنیا کی چاہت و رغبت رکھنے اور آخرت سے اعراض اور منہ موڑنے کی وجہ سے ایسے لوگوں کا اس میں کوئی حصہ نہیں جو اس نے اپنے مومن بندوں کے لیے آخرت میں تیار کر رکھا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
31
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
31
نسخ مصحف (612 صفحات)
32
آیت 2:200 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:200 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:200 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 31 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 31 · نسخ مصحف (612 صفحات): 32.

آیت 2:200 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 2:200 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:200: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:200 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:200 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 207 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:200 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:200 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play