سورۃ البقرہ 2:210 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 210 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 217، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 32 پر ہے۔
هَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن يَأۡتِيَهُمُ ٱللَّهُ فِي ظُلَلٖ مِّنَ ٱلۡغَمَامِ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَقُضِيَ ٱلۡأَمۡرُۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ
کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالیٰ ابر کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے بھی اور کام انتہا تک پہنچا1 دیا جائے، اللہ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ یا تو قیامت کا منظر ہے جیسا کہ بعض تفسیری روایات میں ہے۔ (ابن کثیر) یعنی کیا یہ قیامت برپا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں؟ یا پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرشتے کے جلو میں اور بادلوں کے سائے میں ان کے سامنے آئے اور فیصلہ چکائے، تب وہ ایمان لائیں گے۔ لیکن ایسا اسلام قابل قبول ہی نہیں، اس لئے قبول اسلام میں تاخیر مت کرو اور فوراً اسلام قبول کرکے اپنی آخرت سنوار لو۔
2:210 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:210
Al-Mukhtasar
210- شیطان کے نقشِ قدم پہ چلنے والے اور راہِ حق سے کنارہ کشی کرنے والے یہ لوگ کیا ایمان لانے کے لیے اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ روزِ قیامت اپنی شان کے مطابق بادلوں کے سائبانوں میں ان کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے تشریف لائے اور فرشتے ان لوگوں کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے آئیں، تب ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ صادر ہوگا اور وہ فیصلے سے فارغ ہوجائے گا؟ مخلوق کے تمام کام اور معاملات اکیلے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 32
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 32
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 33
آیت 2:210 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:210 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:210 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 32 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 32 · نسخ مصحف (612 صفحات): 33.
آیت 2:210 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 2:210 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:210: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:210 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:210 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 217 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:210 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:210 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔