مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:211 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 211 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 218، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 33 پر ہے۔

سَلۡ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ كَمۡ ءَاتَيۡنَٰهُم مِّنۡ ءَايَةِۭ بَيِّنَةٖۗ وَمَن يُبَدِّلۡ نِعۡمَةَ ٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُ فَإِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ

بنی اسرائیل سے پوچھو تو کہ ہم نے انہیں کس قدر روشن نشانیاں عطا فرمائیں1 اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو اپنے پاس پہنچ جانے کے بعد بدل ڈالے (وه جان لے)2 کہ اللہ تعالیٰ بھی سخت عذابوں واﻻ ہے

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 مثلاً عصائے موسیٰ، جس کے ذریعے سے ہم نے جادوگروں کا توڑ کیا، سمندر سے راستہ بنایا، پتھر سے بارہ چشمے جاری کئے، بادلوں کا سایہ، من وسلویٰ کا نزول وغیرہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور ہمارے پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) کی صداقت کے دلیل تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے احکام الٰہی سے اعراض کیا۔
  2. 2 نعمت کے بدلنے کے مطلب یہی ہے کہ ایمان کے بدلے انہوں نے کفر اور اعراض کا راستہ اپنایا۔

2:211 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:211 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:211

Al-Mukhtasar

211- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! بنی اسرائیل سے ازراہِ سرزنش پوچھیں: اللہ تعالیٰ نے رسولوں کی صداقت پر دلالت کرنے والے کتنے واضح معجزے تمھیں دکھائے، لیکن تم نے ان معجزات اور نشانیوں کو جھٹلایا اور ان سے منہ موڑ لیا۔ جو کوئی اللہ تعالیٰ کی نعمت کی معرفت حاصل کر لینے اور اس کے ظاہر ہونے کے بعد اس کے بدلے میں کفر کرے اور اسے جھٹلائے تو پھر یقیناً اللہ تعالیٰ بھی کافروں اور جھٹلانے والوں کو سخت سزا دینے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
33
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
32
نسخ مصحف (612 صفحات)
33
آیت 2:211 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:211 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:211 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 33 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 32 · نسخ مصحف (612 صفحات): 33.

آیت 2:211 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 2:211 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:211: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:211 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:211 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 218 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:211 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:211 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play