سورۃ البقرہ 2:215 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 215 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 222، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 33 پر ہے۔
يَسۡـَٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَۖ قُلۡ مَآ أَنفَقۡتُم مِّنۡ خَيۡرٖ فَلِلۡوَٰلِدَيۡنِ وَٱلۡأَقۡرَبِينَ وَٱلۡيَتَٰمَىٰ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِۗ وَمَا تَفۡعَلُواْ مِنۡ خَيۡرٖ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِهِۦ عَلِيمٞ
آپ سے پوچھتے ہیں کہ وه کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجیئے جو مال تم خرچ کرو وه ماں باپ کے لئے ہے اور رشتہداروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے1 اور تم جو کچھ بھلائی کرو گے اللہ تعالیٰ کو اس کا علم ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بعض صحابہ (رضي الله عنهم) کے استفسار پر مال خرچ کرنے کے اولین مصارف بیان کئے جا رہے ہیں، یعنی یہ سب سے زیادہ تمہارے مالی تعاون کے مستحق ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ انفاق کایہ حکم صدقات نافلہ سے متعلق ہے، زکٰوۃ سے متعلق نہیں۔ کیوں کہ ماں باپ پر زکٰوۃ کی رقم خرچ کرنی جائز نہیں ہے۔ حضرت میمون بن مہران نے اس آیت کی تلاوت کرکے فرمایا ”مال خرچ کرنے کی ان جگہوں میں نہ طبلہ سارنگی کا ذکر ہے اور نہ چوبی تصویروں اور دیواروں پر لٹکائے جانے والے آرائشی پردوں کا“ مطلب یہ ہے کہ ان چیزوں پر مال خرچ کرنا ناپسندیدہ اور اسراف ہے۔ افسوس ہے کہ آج یہ مسرفانہ اور ناپسندیدہ اخراجات ہماری زندگی کا اس طرح لازمی حصہ بن گئے ہیں کہ اس میں کراہیت کا کوئی پہلو ہی ہماری نظروں میں نہیں رہا۔
2:215 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:215
Al-Mukhtasar
215- اے نبی! آپ کے صحابہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ اپنے طرح طرح کے اموال کیسے اور کہاں خرچ کریں؟ انھیں جواب دیجیے: تم حلال اور پاکیزہ رزق میں سے جو بھی خرچ کرو، اس کے پہلے حقدار تمھارے والدین ہیں، پھر حسبِ مراتب و ضرورت تمھارے رشتے دار ہیں، اس کے بعد محتاج یتیم، فقراء جن کے پاس کچھ نہ ہو اور وہ مسافر جسے اس کے سفر نے اہل و عیال اور وطن سے دور کر دیا ہو۔ اے مومنو! تم تھوڑی یا زیادہ جو بھی بھلائی کرو، اللہ تعالیٰ کو اس کا خوب علم ہے۔ اس سے کوئی چیز مخفی نہیں اور وہ تمھیں اس پر ضرور جزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 33
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 33
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 34
آیت 2:215 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:215 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:215 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 33 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 33 · نسخ مصحف (612 صفحات): 34.
آیت 2:215 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 2:215 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:215: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:215 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:215 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 222 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:215 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:215 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔