سورۃ البقرہ 2:216 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 216 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 223، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 34 پر ہے۔
كُتِبَ عَلَيۡكُمُ ٱلۡقِتَالُ وَهُوَ كُرۡهٞ لَّكُمۡۖ وَعَسَىٰٓ أَن تَكۡرَهُواْ شَيۡـٔٗا وَهُوَ خَيۡرٞ لَّكُمۡۖ وَعَسَىٰٓ أَن تُحِبُّواْ شَيۡـٔٗا وَهُوَ شَرّٞ لَّكُمۡۚ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ
تم پر جہاد فرض کیا گیا گو وه تمہیں دشوار معلوم ہو، ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بری جانو اور دراصل وہی تمہارے لئے بھلی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھی سمجھو، حاﻻنکہ وه تمہارے لئے بری ہو، حقیقی علم اللہ ہی کو ہے، تم محض بےخبر ہو۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جہاد کے حکم کی ایک مثال دے کر اہل ایمان کو سمجھایا جارہا ہے کہ اللہ کے ہر حکم پر عمل کرو، چاہے تمہیں وہ گراں اور ناگوار ہی لگے۔ اس لئے کہ اس کے انجام اور نتیجے کو صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے، تم نہیں جانتے۔ ہوسکتا ہے، اس میں تمہارے لئے بہتری ہو۔ جیسے جہاد کے نتیجے میں تمہیں فتح وغلبہ، عزت وسربلندی اور مال واسباب مل سکتا ہے، اسی طرح تم جس کو پسند کرو، (یعنی جہاد کے بجائے گھر میں بیٹھ رہنا) اس کا نتیجہ تمہارے لئے خطرناک ہوسکتا ہے، یعنی دشمن تم پر غالب آجائے اور تمہیں ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑے۔
2:216 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:216
Al-Mukhtasar
216- اے اہلِ ایمان! تم پر اللہ کی راہ میں لڑنا فرض کر دیا گیا ہے اور یہ نفسوں کے لیے طبعی طور پر ناپسندیدہ ہے کیونکہ اس میں جان و مال کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ ہوسکتا ہے تم ایک چیز کو ناپسند کرتے ہو اور وہ حقیقت میں تمھارے لیے بہتر اور نفع بخش ہو، جیسے اللہ کی راہ میں قتال کرنا۔ اس میں عظیم ثواب کے ساتھ ساتھ دشمنوں پر غلبہ اور دین کی سر بلندی ہے۔ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ تمھارے حق میں بری ہو اور تم پر وبال بن جائے، جیسے جہاد سے پیچھے رہنا کیونکہ اس میں رسوائی اور دشمنوں کے غلبے کا اندیشہ ہے۔ خیر و شر کے تمام امور کو اللہ تعالیٰ پوری طرح جانتا ہے اور تم انھیں نہیں جانتے، لہٰذا اس کا حکم ضرور مانو، اسی میں تمھاری بھلائی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 34
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 34
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 35
آیت 2:216 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:216 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:216 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 34 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 34 · نسخ مصحف (612 صفحات): 35.
آیت 2:216 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 2:216 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:216: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:216 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:216 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 223 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:216 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:216 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔