سورۃ البقرہ 2:243 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 243 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 250، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 39 پر ہے۔
۞ أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ خَرَجُواْ مِن دِيَٰرِهِمۡ وَهُمۡ أُلُوفٌ حَذَرَ ٱلۡمَوۡتِ فَقَالَ لَهُمُ ٱللَّهُ مُوتُواْ ثُمَّ أَحۡيَٰهُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَذُو فَضۡلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَشۡكُرُونَ
کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جو ہزاروں کی تعداد میں تھے اور موت کے ڈر کے مارے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں فرمایا مرجاؤ، پھر انہیں زنده کردیا1 بے شک اللہ تعالیٰ لوگوں پر بڑا فضل واﻻ ہے، لیکن اکثر لوگ ناشکرے ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ واقعہ سابقہ کسی امت کا ہے، جس کی تفصیل کسی صحیح حدیث میں بیان نہیں کی گئی۔ تفسیری روایات میں اسے بنی اسرائیل کے زمانے کا واقعہ اور اس پیغمبر کا نام، جس کی دعا سے انہیں اللہ تعالیٰ نے دوبارہ زندہ فرمایا، حزقیل بتلایا گیا ہے۔ یہ جہاد میں قتل کےڈر سے، یا وبائی بیماری طاعون کے خوف سے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے تھے، تاکہ موت کے منہ میں جانے سے بچ جائیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں مار کر ایک تو یہ بتلا دیا کہ اللہ کی تقدیر سے تم بچ کر کہیں نہیں جاسکتے۔ دوسرا یہ کہ انسانوں کی آخری جائے پناہ اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے۔ تیسرا یہ کہ اللہ تعالیٰ دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے اور وہ تمام انسانوں کو اسی طرح زندہ فرمائے گا جس طرح اللہ نے ان کو مار کر زندہ کردیا۔ اگلی آیت میں مسلمانوں کو جہاد کا حکم دیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے اس واقعے کے بیان میں یہی حکمت ہے کہ جہاد سے جی مت چراؤ، موت وحیات تو اللہ کے قبضے میں ہے اور اس موت کا وقت بھی متعین ہے جسے جہاد سے گریز و فرار کرکے تم ٹال نہیں سکتے۔
2:243 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:243
Al-Mukhtasar
243- اے نبی! کیا آپ کے علم میں ان لوگوں کی خبر نہیں آئی جو کسی وبا وغیرہ کی وجہ سے موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکل پڑے اور ان کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ یہ بنی اسرائیل ہی کا ایک گروہ تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان سے کہا: مر جاؤ تو وہ مر گئے، پھر اللہ تعالیٰ نے انھیں دوبارہ زندہ کیا تاکہ ان پر واضح کرے کہ تمام معاملات اسی کے ہاتھ میں ہیں اور وہ اپنے نفع و نقصان کے مالک نہیں۔ بے شک اللہ تعالیٰ لوگوں کو عطا کرنے والا اور فضل و احسان کرنے والا ہے لیکن لوگوں کی اکثریت اللہ کی نعمتوں پراس کا شکر ادا نہیں کرتی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 39
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 40
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 41
آیت 2:243 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:243 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:243 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 39 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 40 · نسخ مصحف (612 صفحات): 41.
آیت 2:243 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 2:243 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:243: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:243 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:243 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 250 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:243 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:243 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔