سورۃ البقرہ 2:247 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 247 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 254، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 40 پر ہے۔
وَقَالَ لَهُمۡ نَبِيُّهُمۡ إِنَّ ٱللَّهَ قَدۡ بَعَثَ لَكُمۡ طَالُوتَ مَلِكٗاۚ قَالُوٓاْ أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُ ٱلۡمُلۡكُ عَلَيۡنَا وَنَحۡنُ أَحَقُّ بِٱلۡمُلۡكِ مِنۡهُ وَلَمۡ يُؤۡتَ سَعَةٗ مِّنَ ٱلۡمَالِۚ قَالَ إِنَّ ٱللَّهَ ٱصۡطَفَىٰهُ عَلَيۡكُمۡ وَزَادَهُۥ بَسۡطَةٗ فِي ٱلۡعِلۡمِ وَٱلۡجِسۡمِۖ وَٱللَّهُ يُؤۡتِي مُلۡكَهُۥ مَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٞ
اور انہیں ان کے نبی نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے طالوت کو تمہارا بادشاه بنا دیا ہے تو کہنے لگے بھلا اس کی ہم پر حکومت کیسے ہوسکتی ہے؟ اس سے تو بہت زیاده حقدار بادشاہت کے ہم ہیں، اس کو تو مالی کشادگی بھی نہیں دی گئی۔ نبی نے فرمایا سنو، اللہ تعالیٰ نے اسی کو تم پر برگزیده کیا ہے اور اسے علمی اور جسمانی برتری بھی عطا فرمائی ہے1 بات یہ ہے کہ اللہ جسے چاہے اپنا ملک دے، اللہ تعالیٰ کشادگی واﻻ اور علم واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت طالوت اس نسل سے نہیں تھے جس سے بنی اسرائیل کے بادشاہوں کا سلسلہ چلا آرہا تھا۔ یہ غریب اور ایک عام فوجی تھے، جس پر انہوں نے اعتراض کیا۔ پیغمبر نے کہا کہ یہ میرا انتخاب نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے انہیں مقرر کیا ہے۔ علاوہ ازیں قیادت وسیادت کے لئے مال سے زیادہ عقل وعلم اور جسمانی قوت وطاقت کی ضرورت ہے اور طالوت اس میں تم سب میں ممتاز ہیں، اس لئے اللہ تعالیٰ نے انہیں اس منصب کے لئے چن لیا ہے۔ وہ واسع الفضل ہے، جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت وعنایات سے نوازتا ہے، علیم ہے، یعنی وہ جانتا ہے کہ بادشاہت کا مستحق کون ہے اور کون نہیں ہے (معلوم ہوتا ہے کہ جب انہیں بتلایا گیا کہ یہ تقرری اللہ کی طرف سے ہے تو اس کے لئے انہوں نے مزید کسی نشانی کا مطالبہ کیا، تاکہ وہ پوری طرح مطمئن ہوجائیں۔ چنانچہ اگلی آیت میں ایک اور نشانی کا بیان ہے)۔
2:247 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:247
Al-Mukhtasar
247-اور ان سے ان کے نبی نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر طالوت کو بادشاہ مقرر کیا ہے تاکہ تم اس کی کمان میں قتال کرو۔ ان کی اشرافیہ نے اس انتخاب پر ناک چڑھاتے اور اعتراض کرتے ہوئے کہا: اس کی ہم پر بادشاہی کیسے ہو سکتی ہے؟ اس کی نسبت تو بادشاہت کے ہم زیادہ حق دار ہیں۔ نہ تو وہ بادشاہوں کی اولاد سے ہے اور نہ اس کے پاس مال و دولت کی اتنی فراوانی ہے جس کے بل بوتے پر وہ بادشاہت کر سکے؟! ان کے نبی نے ان سے کہا: اللہ نے اسے تمھارا بادشاہ چنا ہے اور اسے علم اور جسمانی قوت میں تم پر فوقیت دی ہے اور اللہ اپنی حکمت اور رحمت سے جسے چاہتا ہے، بادشاہت عطا کرتا ہے۔ اللہ وسیع فضل والا ہے، جسے چاہے نوازے اور وہ یہ بھی خوب جانتا ہے کہ اس کی مخلوق میں سے کون اس کا مستحق ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 43
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 40
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 40
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 41
آیت 2:247 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:247 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:247 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 40 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 40 · نسخ مصحف (612 صفحات): 41.
آیت 2:247 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 43.
آیت 2:247 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:247: حروف کی تعداد 164، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:247 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:247 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 254 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:247 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:247 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔