سورۃ البقرہ 2:25 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 32، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 5 پر ہے۔
وَبَشِّرِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ أَنَّ لَهُمۡ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۖ كُلَّمَا رُزِقُواْ مِنۡهَا مِن ثَمَرَةٖ رِّزۡقٗا قَالُواْ هَٰذَا ٱلَّذِي رُزِقۡنَا مِن قَبۡلُۖ وَأُتُواْ بِهِۦ مُتَشَٰبِهٗاۖ وَلَهُمۡ فِيهَآ أَزۡوَٰجٞ مُّطَهَّرَةٞۖ وَهُمۡ فِيهَا خَٰلِدُونَ
اور ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو1 ان جنتوں کی خوشخبریاں دو، جن کےنیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ جب کبھی وه پھلوں کا رزق دیئے جائیں گے اور ہم شکل ﻻئے جائیں گے تو کہیں گے یہ وہی ہے جو ہم اس سے پہلے دیئے گئے تھے2 اور ان کے لئے بیویاں ہیں صاف3 ستھری اور وه ان جنتوں میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 قرآن کریم نے ہر جگہ ایمان کے ساتھ عمل صالح کا تذکرہ فرما کر اس بات کو واضح کردیا ہے کہ ایمان اور عمل صالح ان دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ عمل صالح کے بغیر ایمان ثمر آور نہیں اور ایمان کے بغیر اعمال خیر کی عنداللہ کوئی اہمیت نہیں۔ اور عمل صالح کیا ہے؟ جو سنت کے مطابق ہو اور خالص رضائے الٰہی کی نیت سے کیا جائے۔ خلاف سنت عمل بھی نامقبول اور نمود ونمائش اور ریاکاری کے لئے کئے گئے عمل بھی مردود ومطرود۔
- 2 مُتَشَابِهًا کا مطلب یا تو جنت کے تمام میووں کا آپس میں ہم شکل ہونا ہے، یا دنیا کے میووں کے ہم شکل ہونا۔ تاہم یہ مشابہت صرف شکل یا نام کی حد تک ہی ہوگی، ورنہ جنت کے میووں کے مزے اور ذائقے سے دنیا کے میووں کو کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔ جنت کی نعمتوں کی بابت حدیث میں ہے :«مَا لا عَينٌ رَأَتْ، وَلا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ» (صحیح بخاری، تفسیر الم السجدۂ) ”نہ کسی آنکھ نے انہیں دیکھا، نہ کسی کان نے ان کی بابت سنا (اور دیکھنا سننا تو کجا) کسی انسان کے دل میں ان کا گمان بھی نہیں گزرا۔“
- 3 یعنی حیض ونفاس اور دیگر آلائشوں سے پاک ہوں گی۔
- 4 خُلُودٌ کے معنی ہمیشگی کے ہیں۔ اہل جنت ہمیشہ ہمیش کے لئے جنت میں رہیں گے اور خوش رہیں گے اور اہل دوزخ ہمیشہ ہمیش کے لئے جہنم میں رہیں گے اور مبتلائے عذاب رہیں گے۔ حدیث میں ہے۔ جنت اور جہنم میں جانے کے بعد ایک فرشتہ اعلان کرے گا ”اے جہنمیو! اب موت نہیں ہے اور اے جنتیو! اب موت نہیں ہے۔ جو فریق جس حالت میں ہے، اسی حالت میں ہمیشہ رہے گا۔“ (صحيح بخاري، كتاب الرقاق، باب يدخل الجنة سبعون ألفا- وصحيح مسلم كتاب الجنة)۔
2:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:25
Al-Mukhtasar
25- جب سابقہ وعید کافروں کے لیے تھی تو اس کے بعد فرمایا: اے نبی! آپ اللہ پر ایمان رکھنے والے اور نیک اعمال کرنے والے لوگوں کو خوشخبری سنا دیں جس سے وہ خوش ہو جائیں کہ ان کے لیے ایسی جنتیں ہیں جن کے محلات اور درختوں کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ جب انھیں اس کے پاکیزہ پھل کھانے کے لیے پیش کیے جائیں گے تو دنیا کے پھلوں سے انتہائی مشابہت کی وجہ سے وہ کہیں گے: یہ تو اسی طرح کے پھل ہیں جو ہمیں اس سے پہلے ملے تھے۔ انھیں نام اور شکل میں دنیا کے پھلوں سے ملتے جلتے پھل اس لیے پیش کیے جائیں گے تاکہ وہ ان کی جان پہچان کی وجہ سے ان کی طرف متوجہ ہوں، لیکن وہ پھل ذائقے اور لذت میں دنیا کے پھلوں سے مختلف ہوں گے، مزید برآں ان کے لیے جنت میں ایسی بیویاں ہوں گی جو ہر ایسے عیب سے پاک ہوں گی جس سے دنیا میں انسانی طبیعت کراہت اور گھن محسوس کرتی ہے۔ جنت والے ختم ہو جانے والی دنیاوی نعمتوں کے برعکس کبھی نہ ختم ہونے والی دائمی نعمتوں سے بہرہ ور ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 34
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 5
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 5
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 6
آیت 2:25 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:25 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:25 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 5 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 5 · نسخ مصحف (612 صفحات): 6.
آیت 2:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 34.
آیت 2:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:25: حروف کی تعداد 139، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 32 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:25 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔