سورۃ البقرہ 2:26 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 33، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 5 پر ہے۔
۞ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَسۡتَحۡيِۦٓ أَن يَضۡرِبَ مَثَلٗا مَّا بَعُوضَةٗ فَمَا فَوۡقَهَاۚ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ فَيَعۡلَمُونَ أَنَّهُ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّهِمۡۖ وَأَمَّا ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فَيَقُولُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلٗاۘ يُضِلُّ بِهِۦ كَثِيرٗا وَيَهۡدِي بِهِۦ كَثِيرٗاۚ وَمَا يُضِلُّ بِهِۦٓ إِلَّا ٱلۡفَٰسِقِينَ
یقیناً اللہ تعالیٰ کسی مثال کے بیان کرنے سے نہیں شرماتا، خواه مچھر کی ہو، یا اس سے بھی ہلکی چیز کی1 ۔ ایمان والے تو اسے اپنے رب کی جانب سے صحیح سمجھتے ہیں اور کفار کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ نے کیا مراد لی ہے؟ اس کے ذریعے بیشتر کو گمراه کرتا ہے اور اکثر لوگوں کو راه راست پر ﻻتا ہے2 اور گمراه تو صرف فاسقوں کو ہی کرتا ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جب اللہ تعالیٰ نے دلائل قاطعہ سے قرآن کا معجزہ ہونا ثابت کردیا تو کفار نے ایک دوسرے طریقے سے معارضہ کردیا اور وہ یہ کہ اگر یہ کلام الٰہی ہوتا تو اتنی عظیم ذات کے نازل کردہ کلام میں چھوٹی چھوٹی چیزوں کی مثالیں نہ ہوتیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں فرمایا کہ بات کی توضیح اور کسی حکمت بالغہ کے پیش نظر تمثیلات کے بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں، اس لئے اس میں حیا وحجاب بھی نہیں۔ فَوْقَهَا جو مچھر کے اوپر ہو، یعنی پر یا بازو، مراد اس مچھر سے بھی حقیر تر چیز۔ یا فَوْقُ کے معنی، اس سے بڑھ کر بھی ہوسکتے ہیں۔ اس صورت میں معنی (مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز) کے ہوں گے۔ لفظ فَوْقَهَا میں دونوں مفہوم کی گنجائش ہے۔
- 2 اللہ کی بیان کردہ مثالوں سے اہل ایمان کے ایمان میں اضافہ اور اہل کفر کے کفر میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ سب اللہ کے قانون قدرت ومشیت کے تحت ہی ہوتا ہے۔ جسے قرآن نے «نُوَلِّهِۦ مَا تَوَلَّىٰ» [النساء: 115]. ”جس طرف کوئی پھرتا ہے، ہم اسی طرف اس کو پھیر دیتے ہیں“ اور حدیث میں: «كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِّمَا خُلِقَ لَهُ» (صحیح بخاری، تفسیر سورۂ اللیل) سے تعبیر کیا گیا ہے۔ فسق، اطاعت الٰہی سے خروج کو کہتے ہیں، جس کا ارتکاب عارضی اور وقتی طور پر ایک مومن سے بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن اس آیت میں فسق سے مراد اطاعت سے کلی خروج یعنی کفر ہے۔ جیسا کہ اگلی آیت سے واضح ہے کہ اس میں مومن کے مقابلے میں کافروں والی صفات کا تذکرہ ہے۔
2:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:26
Al-Mukhtasar
26- بے شک اللہ تعالیٰ جیسی چاہے مثال بیان کرتا ہے، وہ کسی مثال کو بیان کرنے سے نہیں شرماتا، خواہ وہ مچھر کی ہو یا اس سے کسی بڑی یا چھوٹی چیز کی۔ ان مثالوں کے بارے میں لوگوں کی دو قسمیں ہیں: ایمان دار اور کافر۔ جہاں تک ایمان داروں کا تعلق ہے تو وہ ان مثالوں کی تصدیق کرتے اور جانتے ہیں کہ ان کے بیان میں ضرور کوئی حکمت ہے، جبکہ کافر ان مثالوں کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ اتنی حقیر مخلوق، یعنی مچھر، مکھی اور مکڑی وغیرہ کی مثالیں اللہ تعالیٰ کیوں بیان کرتا ہے؟ اللہ تعالیٰ اس کا جواب دیتا ہے کہ ان مثالوں میں لوگوں کے لیے ہدایات اور نصیحتیں ہیں۔ ان سے لوگوں کو آزمایا بھی جاتا ہے۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جنھیں اللہ تعالیٰ ان مثالوں سے بے رُخی اختیار کرنے اور ان میں غور و فکر نہ کرنے کی وجہ سے گمراہ کر دیتا ہے، اور ایسے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور کچھ لوگ ایسے ہیں جن کو ان سے نصیحت پکڑنے پر ہدایت عطا فرماتا ہے اور ان کی تعداد بھی کم نہیں۔ گمراہ وہی ہوتے ہیں جو گمراہی کےمستحق ہوں اور وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے سرکشی کرنے والے لوگ ہیں، جیسے منافقین۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 39
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 5
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 5
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 6
آیت 2:26 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:26 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:26 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 5 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 5 · نسخ مصحف (612 صفحات): 6.
آیت 2:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 39.
آیت 2:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:26: حروف کی تعداد 154، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 33 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:26 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔