سورۃ البقرہ 2:270 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 270 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 277، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 46 پر ہے۔
وَمَآ أَنفَقۡتُم مِّن نَّفَقَةٍ أَوۡ نَذَرۡتُم مِّن نَّذۡرٖ فَإِنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُهُۥۗ وَمَا لِلظَّٰلِمِينَ مِنۡ أَنصَارٍ
تم جتنا کچھ خرچ کرو یعنی خیرات اور جو کچھ نذر مانو1 اسے اللہ تعالیٰ بخوبی جانتا ہے، اور ﻇالموں کا کوئی مددگار نہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 نَذْرٍ کا مطلب ہے کہ میرا فلاں کام ہوگیا یا فلاں ابتلا سے نجات مل گئی تو میں اللہ کی راہ میں اتنا صدقہ کروں گا۔ اس نذر کا پورا کرنا ضروری ہے۔ اگر کسی نافرمانی یا ناجائز کام کی نذر مانی ہے تو اس کا پورا کرنا ضروری نہیں۔ نذر بھی، نماز روزہ کی طرح، عبادت ہے۔ اس لئے اللہ کے سوا کسی اور کے نام کی نذر ماننا اس کی عبادت کرنا ہے جو شرک ہے، جیسا کہ آج کل مشہور قبروں پر نذر ونیاز کا یہ سلسلہ عام ہے، اللہ تعالیٰ اس شرک سے بچائے۔
2:270 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:270
Al-Mukhtasar
270- اور جو تم تھوڑا یا زیادہ جتنا بھی اللہ کی راہ میں اس کی رضا حاصل کرنے کے لیے خرچ کرو یا اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا کوئی کام اپنے اوپر ازخود لازم کر لو جس کے تم جواب دہ نہیں تو اللہ تعالیٰ یہ سب کچھ جانتا ہے، اس لیے اس کے ہاں اس میں سے کچھ ضائع نہ ہو گا اور وہ تمھیں اس کا عظیم بدلہ عطا کرے گا اور ان ظالموں کے لیے جو اپنے واجبات بھی ادا نہیں کرتے اور اللہ تعالیٰ کی مقرر کی ہوئی حدیں بھی پامال کرتے ہیں، کوئی مددگار نہ ہو گا جو روزِ قیامت ان سے عذاب ٹال سکے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 46
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 46
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 47
آیت 2:270 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:270 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 2:270 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 46 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 46 · نسخ مصحف (612 صفحات): 47.
آیت 2:270 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 2:270 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:270: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:270 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:270 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 277 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:270 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:270 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔