مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:269 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 269 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 276، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 45 پر ہے۔

يُؤۡتِي ٱلۡحِكۡمَةَ مَن يَشَآءُۚ وَمَن يُؤۡتَ ٱلۡحِكۡمَةَ فَقَدۡ أُوتِيَ خَيۡرٗا كَثِيرٗاۗ وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّآ أُوْلُواْ ٱلۡأَلۡبَٰبِ

وه جسے چاہے حکمت اور دانائی دیتا ہے اور جو شخص حکمت اور سمجھ دیا جائے وه بہت ساری بھلائی دیا گیا1 اور نصیحت صرف عقلمند ہی حاصل کرتے ہیں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حِكْمَةٌ سے بعض کے نزدیک، عقل وفہم، علم اور بعض کے نزدیک اصابت رائے، قرآن کے ناسخ و منسوخ کا علم وفہم، قوت فیصلہ اور بعض کے نزدیک صرف سنت یا کتاب وسنت کا علم وفہم ہے یا سارے ہی مفہوم اس کے مصداق میں شامل ہوسکتے ہیں۔ صحیحین وغیرہ کی ایک حدیث میں ہے کہ ”دو شخصوں پر رشک کرنا جائز ہے ایک وہ جس کو اللہ نے مال دیا اور وہ اسے راہ حق میں خرچ کرتا ہے۔ دوسرا وہ جسے اللہ نے حکمت دی جس سے وہ فیصلے کرتا ہے اور لوگوں کو اس کی تعلیم دیتا ہے۔“ (صحيح بخارى، كتاب العلم، باب الاغتباط في العلم والحكمة - مسلم، كتاب صلاة المسافرين، باب فضل من يقوم بالقرآن ويعلِّمه ....)

2:269 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:269 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:269

Al-Mukhtasar

269- اللہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے سیدھی بات اور درست عمل کی توفیق عطا کرتا ہے اور جسے یہ نصیب ہو جائے، بلاشبہ اسے خیر عطا کر دی گئی اور اللہ کی آیات سے نصیحت صرف وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جن کی عقلیں ربانی نور و ہدایت سے روشن اور کامل ہوتی ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
45
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
45
نسخ مصحف (612 صفحات)
46
آیت 2:269 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:269 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:269 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 45 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 45 · نسخ مصحف (612 صفحات): 46.

آیت 2:269 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 2:269 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:269: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:269 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:269 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 276 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:269 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:269 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play