سورۃ البقرہ 2:280 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 280 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 287، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 47 پر ہے۔
وَإِن كَانَ ذُو عُسۡرَةٖ فَنَظِرَةٌ إِلَىٰ مَيۡسَرَةٖۚ وَأَن تَصَدَّقُواْ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ
اور اگر کوئی تنگی والا ہو تو اسے آسانی تک مہلت دینی چاہئے اور صدقہ کرو تو تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے1 ، اگر تم میں علم ہو۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 زمانۂ جاہلیت میں قرض کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں سود در سود، اصل رقم میں اضافہ ہی ہوتا چلا جاتا تھا، جس سے وہ تھوڑی سی رقم ایک پہاڑ بن جاتی اور اس کی ادائیگی ناممکن ہوجاتی۔ اس کے برعکس اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ کوئی تنگ دست ہو تو (سود لینا تو درکنار اصل مال لینے میں بھی) آسانی تک اسے مہلت دے دو اور اگر قرض بالکل ہی معاف کر دو تو زیادہ بہتر ہے، احادیث میں بھی اس کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ کتنا فرق ہے ان دونوں نظاموں میں ؟ ایک سراسر ظلم، سنگ دلی اور خود غرضی پر مبنی نظام اور دوسرا ہمدردی، تعاون اور ایک دوسرے کو سہارا دینے والا نظام۔ مسلمان خود ہی اس بابرکت اور پررحمت نظام الٰہی کو نہ اپنائیں تو اس میں اسلام کا کیا قصور اور اللہ پر کیا الزام ؟ کاش مسلمان اپنے دین کی اہمیت و افادیت کو سمجھ سکیں اور اس پر اپنے نظام زندگی کو استوار کرسکیں۔
2:280 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:280
Al-Mukhtasar
280- اور اگر وہ تنگ دست ہے جس سے تم قرض کا مطالبہ کر رہے ہو، وہ قرض لوٹانے کی گنجائش نہیں پاتا تو اس کے پاس مال آنے اور قرض کی رقم پوری ہونے تک مطالبہ مؤخر کر دو اور اگر تم صدقہ کر دو کہ قرض کا مطالبہ ہی چھوڑ دو یا کچھ قرض معاف کر دو تو یہ تمھارے حق میں زیادہ بہتر ہے اگر تمھیں پتہ چل جائے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی کیا فضیلت ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 47
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 47
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 48
آیت 2:280 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:280 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 2:280 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 47 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 47 · نسخ مصحف (612 صفحات): 48.
آیت 2:280 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 2:280 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:280: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:280 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:280 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 287 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:280 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:280 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔