مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:279 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 279 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 286، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 47 پر ہے۔

فَإِن لَّمۡ تَفۡعَلُواْ فَأۡذَنُواْ بِحَرۡبٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۖ وَإِن تُبۡتُمۡ فَلَكُمۡ رُءُوسُ أَمۡوَٰلِكُمۡ لَا تَظۡلِمُونَ وَلَا تُظۡلَمُونَ

اور اگر ایسا نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے لڑنے کے لئے تیار ہو جاؤ1 ، ہاں اگر توبہ کرلو تو تمہارا اصل مال تمہارا ہی ہے، نہ تم ظلم کرو نہ تم پر ظلم کیا جائے گا2۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ ایسی سخت وعید ہے جو اور کسی معصیت کے ارتکاب پر نہیں دی گئی۔ اس لئے حضرت عبداللہ بن عباس (رضي الله عنه) نے کہا ہے کہ اسلامی مملکت میں جو شخص سود چھوڑنے پر تیار نہ ہو، تو خلیفہ وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سے توبہ کرائے اور باز نہ آنے کی صورت میں اس کی گردن اڑا دے۔ (ابن کثیر )
  2. 2 تم اگر اصل زر سے زیادہ وصول کرو گے تو یہ تمہاری طرف سے ظلم ہوگا اور اگر تمہیں اصل زر بھی نہ دیا جائے تو یہ تم پر ظلم ہوگا۔

2:279 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:279 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:279

Al-Mukhtasar

279- اگرتم نے وہ نہ کیا جس کا تمھیں حکم دیا گیا ہے تو یہ جان لو اور یقین کر لو کہ تمھاری اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے اور اگر تم اللہ کے حضور توبہ کر لو اور سود چھوڑ دو تو جو اصل مال تم نے قرض دیا ہے، وہ تمھیں ملے گا۔ نہ تم کسی سے اصل مال سے زیادہ لے کر اس پر ظلم کرو اور نہ اس میں کمی کرکے تم پر ظلم کیا جائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
47
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
47
نسخ مصحف (612 صفحات)
48
آیت 2:279 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:279 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:279 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 47 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 47 · نسخ مصحف (612 صفحات): 48.

آیت 2:279 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 2:279 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:279: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:279 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:279 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 286 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:279 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:279 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play