مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:36 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 36 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 43، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 6 پر ہے۔

فَأَزَلَّهُمَا ٱلشَّيۡطَٰنُ عَنۡهَا فَأَخۡرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِۖ وَقُلۡنَا ٱهۡبِطُواْ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوّٞۖ وَلَكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُسۡتَقَرّٞ وَمَتَٰعٌ إِلَىٰ حِينٖ

لیکن شیطان نے ان کو بہکا کر وہاں سے نکلوا ہی دیا1 اور ہم نے کہہ دیا کہ اتر جاؤ! تم ایک دوسرے کے دشمن ہو2 اور ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے زمین میں ٹھہرنا اور فائده اٹھانا ہے

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 شیطان نے جنت میں داخل ہو کر روبرو انہیں بہکایا، یا وسوسہ اندازی کے ذریعے سے، اس کی بابت کوئی صراحت نہیں۔ تاہم یہ واضح ہے کہ جس طرح سجدے کے حکم کے وقت اس نے حکم الٰہی کے مقابلے میں قیاس سے کام لے کر (کہ میں آدم سے بہتر ہوں) سجدے سے انکار کیا، اسی طرح اس موقعے پر اللہ تعالیٰ کے حکم «وَلا تَقْرَبَا» کی تاویل کرکے حضرت آدم (عليه السلام) کو پھسلانے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تفصیل سورۂ اعراف میں آئے گی۔ گویا حکم الٰہی کے مقابلے میں قیاس اور نص کی دورازکار تاویل کا ارتکاب بھی سب سے پہلے شیطان نے کیا۔ فَنَعُوذُ بِاللهِ مِنْ هَذَا
  2. 2 مراد آدم (عليه السلام) اور شیطان ہیں، یا یہ مطلب ہے کہ بنی آدم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔

2:36 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:36 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:36

Al-Mukhtasar

36- شیطان مسلسل انھیں وسوسے ڈالتا رہا اور (اس درخت کو) خوبصورت بنا کر پیش کرتا رہا یہاں تک کہ انھیں بہکانے اور اللہ تعالیٰ کے منع کیے ہوئے درخت کا پھل کھانے کا گناہ کروانے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کی سزا دونوں کو یہ ملی کہ جس جنت میں وہ رہ رہے تھے، اللہ تعالیٰ نے انھیں اس سے نکال دیا۔ اللہ نے ان دونوں سے اور شیطان سے کہا: تم زمین پر اتر جاؤ۔ وہاں تم ایک دوسرے کے دشمن رہو گے اورتمھیں اس زمین میں ایک خاص وقت تک ٹھہرنے اور اس کی مفید چیزوں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہے یہاں تک کہ تمھاری مدت ختم ہو جائے اور قیامت قائم ہو جائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
6
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
6
نسخ مصحف (612 صفحات)
7
آیت 2:36 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:36 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:36 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 6 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 6 · نسخ مصحف (612 صفحات): 7.

آیت 2:36 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 2:36 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:36: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:36 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:36 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 43 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:36 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:36 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play